Urdu Conclave 2026

Rahmatullah




Bharat Express News Network


وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق ایک پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا، 'NEET-UG پر آج کا فیصلہ قیاس آرائیوں کو ختم کرے گا اور لاکھوں محنتی اور ایماندار طلباء کو راحت فراہم کرے گا۔

۔متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش 57 شہریوں کو گذشتہ جمعے کو سڑکوں پر ’فسادات بھڑکانے‘ کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے ڈبلیو اے ایم (وام) کے مطابق ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ آف اپیل نے تین افراد کو عمر قید کی بھی سزا سنائی۔

آج یعنی بروز منگل یہ خبر ملی کہ امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی ہوگئیں ہیں ۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں اور ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سیکیورٹی ناکامی قبول کی تھی۔

حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق اور فتح گروپ کے رہنما محمد ال علولی سمیت دیگر 12 فلسطینی دھڑوں کے نمائندوں نے مذاکراتی عمل میں شرکت کی۔چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ فلسطینی تنظیموں نے غزہ جنگ کے بعد عبوری قومی مصالحتی حکومت کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مالی سال 2023-24 کے لیے وزارت  اقلیتی امور کے بجٹ میں 23-2022 کے مقابلے میں 38 فیصد کمی کی گئی تھی،البتہ اس بار معمولی اضافہ ضرور کیا گیا ہے لیکن وہ بھی صرف ایک پروگرام کے تحت ،جس کا خاطر خواہ فائدہ اب تک نہیں دیکھنے کو ملا ہے۔

یاد رہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔راحت فتح علی خان کئی گھنٹوں سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے رہے اور بعد میں انہیں گرفتار کر کے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا۔

این ڈی اے کے اتحادیوں نے متفقہ طور پر کہا تھا کہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ ملنا چاہیے۔ نتیش کمار کی جے ڈی یو، جیتن رام مانجھی کی ایچ اے ایم اور چراغ پاسوان کی ایل جے پی نے بھی بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس مطلوبہ حکم کی صداقت غیر یقینی ہے کیونکہ ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق فراہم نہیں کی گئی ہے۔ کانگریس پارٹی کے دعوؤں نے سرکاری ملازمین کو آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں آزادانہ طور پر حصہ لینے کی اجازت دینے کے مضمرات کے بارے میں بحث چھیڑ دی ہے۔

اس موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے آل انڈیا شریک پبلسٹی چیف نریندر ٹھاکر نے کہا کہ سنگھ کے رضاکار سماجی زندگی کے تمام شعبوں میں کام کرتے ہیں۔ سیوا بھارتی اور این ایم او کی طرف سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں سے منعقد کیا گیا یہ ہیلتھ کیمپ بہت اچھی کوشش ہے۔

اڈیشہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست کے بعد کانگریس نے اپنی ریاستی اکائی کو مکمل طور پر تحلیل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے تاکہ ریاست میں پارٹی کو نئے انداز میں زندہ کرنے کا کام کیا جاسکے۔ حالیہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں یہاں کانگریس پارٹی کی کارکردگی انتہائی خراب رہی۔