Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


تہواروں کے دوران ٹرین کا سفر مشکل ہو جائے گا۔ کیونکہ، جموں توی-ہاؤڑا میل، فیروز پور-دھنباد گنگا ستلج ایکسپریس، امرتسر-جے نگر شہید ایکسپریس اور سہارنپور سے گزرنے والی جموں توی-کولکتہ ایکسپریس کے سلیپر کوچز میں سیٹیں دستیاب نہیں ہیں۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 17روپے 50 پیسے اضافے کے بعد اب333روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کی وجہ سے نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر پہنچ گئی ہے

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم سیف بن زید النہیان نے 10 ستمبر کو ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انڈیا-مڈل ایسٹ-یورپ اکنامک کوریڈور (آئی ایم ای سی) کا نقشہ دکھایا گیا، جس میں پی او کے کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اکسائی چین کو بھی ہندوستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

ڈی جے کمار نے کہا، "تامل ناڈو میں، بی جے پی کے ریاستی صدر انامالائی کپوسامی اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد نہیں چاہتے ہیں۔ تاہم بی جے پی کارکن ایسا چاہتے ہیں۔ انامالائی ہمارے رہنماؤں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

اردوغان نے کہا کہ اگر اسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کو نہ روکا گیا تو جرائم کے مرتکب مزید لاپرواہ ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ترکیہ ایسی دھمکیوں کا جواب دے رہا ہے۔اردوغان نے خبردار کیا کہ آج مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ بل آخری بار سال 2008 میں پیش کیا گیا تھا۔ اس سے قبل اسے 1996، 1998 اور 1999 میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔ سال 2008 میں اس بل کی سماج وادی پارٹی، آر جے ڈی اور جے ڈی یو نے مخالفت کی تھی لیکن فی الحال یہ تمام پارٹیاں اس کی حمایت کر رہی ہیں۔