Urdu Conclave 2026

Rahmatullah




Bharat Express News Network


ترکیہ کی پارلیمنٹ میں جیل میں قید اپوزیشن کے رکن کے معاملے پر بحث کے دوران زبردست ہاتھا پائی ہوئی، جس میں کئی ارکان زخمی ہو گئے ، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ دو بدو لڑائی میں دو ارکان پارلیمنٹ زخمی ہوگئے۔

ترجمان ماریا زخاروا نے کہا کہ یوکرین نے کرسک نیو کلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری شروع کر دی ہے، روس کی پارلیمنٹ ڈوما نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ یوکرینی فوج کو روس کے علاقے کُرسک میں ایٹمی پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے۔

دوسری جانب حماس نے کہا کہ اس نے قطر میں اسرائیلی مذاکرات کاروں کے ساتھ امریکہ کے پیش کیے گئے جنگ بندی کے منصوبے پر دو روز مذاکرات کے بعد نئی شرائط کو مسترد کر دیا ہے ۔ثالثوں نے کہا ہے کہ دوحہ میں دو روزہ مذاکرات سنجیدہ اور تعمیری تھے ۔

روس کے مشرقی ساحلی علاقے میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی شہر پیٹروپاولوسکی کمچٹکا سے 55 کلو میٹر دور تھا اور گہرائی 18 میل تھی۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر تاج محی الدین ہفتہ کو کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بڑا اعلان غلام نبی آزاد کی قیادت والی ڈی پی اے پی سے استعفیٰ دینے کے بعد کیا۔ محی الدین نے کہا کہ میں نے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

امت شاہ نے اپنی تقریر میں پی ایم نریندر مودی کے اچھے کاموں کو بھی شمار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی اقربا پروری کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ نریندر مودی نے ذات پات کا خاتمہ کیا ہے۔ اورنگزیب نے کاشی وشوناتھ مندر کو گرا دیا تھا، لیکن مودی نے اسے دوبارہ تعمیر کیا۔

چمپائی سورین نے کہا کہ جس طرح مجھ سے سوالات پوچھے جا رہے ہیں اس میں ہم کیا کہیں گے۔ ہم نے کہا کہ ہم ذاتی کام سے آئے ہیں۔ ہم کسی سے نہیں مل رہے ہیں۔ جب کوئی پروگرام بنے گا تب ہی ملیں گے۔ ابھی کولکاتہ سے آیا ہوں۔

اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ ہفتہ (17 اگست) کو پیرس سے ہندوستان واپس آ گئیں۔ دہلی ہوائی اڈے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اولمپکس میں تمغے جیتنے والے پہلوان بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک بھی وینیش کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچے۔

جواہر لعل یونیورسٹی  کی وائس چانسلر پروفیسر شانتی شری  دھولی پوڑی پنڈت نے ایک انگریزی روزنامہ  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی فی الحال کافی مالی دباؤ سے گزر رہی ہے کیونکہ کوئی کمائی نہیں ہوئی ہے، کیونکہ مرکز نے ہر چیز پر سبسڈی دی ہے۔

سی او اے ایس نے فوج کے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں پر  بہت زیادہ فخر کا اظہار کیا۔ ان کا نظم و ضبط، استقامت اور لگن ہندوستانی فوج کی بنیادی اقدار کی علامت ہے۔ ان کی کامیابیوں نے نہ صرف ستائش حاصل کی ہے ،  بلکہ ان گنت دوسروں کو بھی کھیلوں کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔