Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


پی ایم مودی نے اپنے اس انتخابی ریلی میں کئی بار پاکستان کا نام لیا ۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پاکستان میں دہشت گرد ہندوستان کے خلاف جہاد کا اعلان کررہا ہے تووہیں کانگریس یہاں مودی کے خلاف ووٹ جہاد کا اعلان کررہی ہے۔

کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ترکیہ کے دورے کے لیے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے لیکن یہ ان کے دورہ چین کے بعد ہو گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پوتن کے دورہ ترکیہ کی تاریخیں طے ہوچکی ہیں تو انہوں نے کہا: ’’نہیں، ابھی نہیں۔

سروجنی نگر کے ایم ایل اے جو کہ بھاری بھیڑ کو دیکھ کر پرجوش نظر آئے، کہا کہ سناتن مخالفین، رام مخالفین، رام بھکتوں پر گولی چلانے والوں کو اقتدار میں آنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، بدعنوان لوگوں، گھوٹالوں، مافیا دہشت گرد، ذات پات پرستوں، خاندان پرستوں کو نہیں آنا چاہئے۔

ایڈیڈاس مئی 2023 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا آفیشل کٹ اسپانسر بن گیا۔ انہوں نے گزشتہ سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کٹس ڈیزائن کی تھیں۔ ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی جرسی شائقین میں خاصی ہٹ رہی۔

راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے صاف کہہ دیا ہے کہ جیسے ہی بی جے پی کی حکومت بنے گی وہ دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں سے ریزرویشن چھین لیں گے۔ جب کہ بی جے پی ریزرویشن چھیننے کی بات کر رہی ہے، توہم ریزرویشن کی 50فیصد کی حد کو ہٹا کر اس میں اضافہ کرنے کی گارنٹی دیتے ہیں۔

عرضی گزار نے کہا تھا کہ آر سی اے کی سہولت صرف خواتین اور اقلیتی یا ایس سی، ایس ٹی طبقہ کے لوگوں کے لیے دستیاب ہے۔ دیگر پسماندہ زمروں کو من مانی طور پر خارج کر دیا گیا ہے۔آر سی ایس سول سروسز کی تیاری کرنے والے طلباء کو مفت کوچنگ فراہم کرنے کا ایک پروگرام ہے۔

احمد پٹیل کے بیٹے فیضل اور بیٹی ممتاز بھروچ لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ مانگ رہے تھے۔ اس پر ایم ایل اے عمران کھیڑا والا کا کہنا ہے کہ وہ جیت نہیں سکتے لیکن چتر مقامی ہیں اور موجودہ ایم ایل اے ہیں اور اس کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں جن کی یہاں اچھی تعداد ہے۔

لداخ لوک سبھا سیٹ پر صرف پانچ امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ یہاں بی جے پی سے تاشی گیلسن، کانگریس سے شیرنگ نمگیال اور سجاد حسین، محمد حنیفہ، کوچو محمد آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔اس لوک سبھا سیٹ سے گزشتہ دو بار بی جے پی کے امیدوار جیت رہے ہیں۔

راجیو شکلا نے کہا، 'چیمپئن ٹرافی کے معاملے میں حکومت ہند ہم سے جو بھی کرنے کو کہے گی، وہ کیا جائے گا۔ ہم اپنی ٹیم تبھی بھیجتے ہیں جب حکومت ہند اجازت دے گی۔ اس معاملے میں ہم حکومت ہند کے فیصلے پر چلیں گے۔

جیسے جیسے ہندوستان ایک اہم طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے، کثیر جہتی سفارت کاری شراکت داروں میں اضافہ اور مسائل کو کم کر سکتی ہے۔