Rahmatullah
Bharat Express News Network
Bajrang Punia Supports To CISF Women Security : کسان ماں کی بہادر بیٹی نے کنگنا کا گال لال کردیا، بجرنگ پونیا نے معطل سی آئی ایس ایف اہلکار کی حمایت کی
ہریانہ کے اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے بھی اس پورے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اخلاقیات کی بات کرنے والوں پر سوال اٹھایا۔ وہ لکھتے ہیں کہ جب خواتین کسانوں کے بارے میں گندی زبان بولی جا رہی تھی تو اخلاقیات کا درس دینے والے کہاں تھے؟
Madhya Pradesh Loksabha Elections and Congress: کانگریس میں بغاوت شروع، مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ ، دگ وجئے سنگھ اور جیتو پٹواری کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
اجے سنگھ نے کہا کہ جب بڑے لیڈر ہماری پارٹی چھوڑ رہے تھے تو اس پر بحث ہونی چاہئے کہ انہیں روکنے کے لئے کیا اقدامات کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شکست کی وجوہات تلاش کی جائیں۔ اجے سنگھ نے کہا کہ پارٹی کارکنان مدھیہ پردیش میں بڑی شکست سے مایوس ہیں۔
Lok Sabha Elections Result: ششی تھرور نے این ڈی اے کی مخلوط حکومت پر نریندر مودی کو دیا مشورہ،انڈیا الائنس کے فیصلے پر بھی دیا بڑا بیان
ششی تھرور نے کہا کہ اتحاد اپنے آپ میں کوئی بری چیز نہیں ہے کیونکہ یہ وزیر اعظم اور ان کی پارٹی کو پچھلے دس سالوں کے مقابلے دوسروں کے سامنے زیادہ جوابدہ بنائے گا۔ جس طرز کی حکمرانی ہم نے پچھلے دس سالوں میں دیکھی، جہاں کابینہ سے بھی مشاورت نہیں کی گئی۔
ICC Changed Pakistan Cricket Team Hotel : ہندوستان کے خلاف مقابلہ سے پہلے پاکستانی ٹیم کا ہوٹل کردیا تبدیل،امریکہ سے مقابلہ آج
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیویارک میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل کر دیا ہے۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹیم کے ممبران کو نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم سے دور رکھنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
CM Yogi Being Called To Delhi: یوگی آدتیہ ناتھ کی ہوسکتی ہے چھٹی،اعلیٰ کمان نے دہلی کیا طلب، ہوسکتا ہے بڑا فیصلہ
یوپی میٹنگ کے بعد بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بھی ہوگی جس میں پی ایم مودی کو لیڈر منتخب کیا جائے گا۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں ہوگی اور بی جے پی کی حکومت والی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی اس میں شرکت کریں گے۔
Lok Sabha Election Result 2024: نائیڈو-نتیش کے چھوڑنے کے باوجود وزیراعظم بن سکتے ہیں نریندر مودی، حکومت بنا سکتی ہے بی جے پی، جانئے کیسے
اگر نتیش اور نائیڈو دونوں بی جے پی کو چھوڑ دیتے ہیں تو این ڈی اے اکثریت کا ہندسہ عبور نہیں کر پائے گا۔ پھر کیا ہوگا؟ پھر سیاست ہوگی، جو اس ملک کی جمہوریت کو مزید خوبصورت بنا دے گی۔ کیونکہ پھر وہ چھوٹی پارٹیاں کارآمد ہوں گی جو کسی کے ساتھ نہیں ہے۔
India vs Ireland: بھارت کا ورلڈ کپ مشن فتح کے ساتھ شروع ہوا،آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی
ویراٹ کوہلی بھلے ہی آئرلینڈ کے خلاف میچ میں صرف ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے ہوں لیکن انہوں نے اپنا تاریخی سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ یہ حقیقت حیران کن ہے کہ ویراٹ کوہلی آج تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صفر کے اسکور پر آؤٹ نہیں ہوئے ہیں۔
146 countries now recognise a Palestinian state: اسرائیل کو جھٹکے پر جھٹکا،فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 145 کے پار
جن ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا ہے ان میں زیادہ تر مشرق وسطیٰ، افریقی، لاطینی امریکی اور ایشیائی ممالک شامل ہیں، لیکن امریکہ، کینیڈا، مغربی یورپ کی اکثریت، آسٹریلیا، جاپان یا جنوبی کوریا اس میں شامل نہیں ہے۔
Biden Attacks Ally Netanyahu : اسرائیلی وزیراعظم پر امریکی صدر بائیڈن کا بڑا حملہ،کہا نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کیلئے غزہ جنگ کو طویل کررہے ہیں
قریب 81سالہ صدر جوبائیڈن نے اپنا کیس سیاسی اعتبار سے بھی پیش کیا، ان کا کہنا تھا' اپنے انتخابی حریف کے مقابلے میں بہتر پوزیشن پر ہوں اور میں نے تائیوان، یوکرین اور غزہ کے حوالے سے امریکہ کو ایک عالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں بہتر کردار ادا کیا ہے۔
We will take the appropriate steps at the appropriate time: انڈیا اتحاد حکومت بنائے گا یا پھر اپوزیشن کی ذمہ داری نبھائے گا، میٹنگ کے بعد کردیا گیا اعلان
کھرگے نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کے نتائج نے واضح کردیا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ مودی کی قیادت پسند نہیں ہے، یہ مینڈیٹ مودی حکومت کے خلاف ہے لیکن جیسا کہ ان کی عادت ہے وہ سچائی کو قبول نہیں کرتے ہیں اور اس بار بھی وہ ایسا ہی کررہے ہیں ۔