Urdu Conclave 2026

Rahmatullah




Bharat Express News Network


امریکی صدر نے اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے اداروں سے دستبرداری کے بعد عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگا دی ہے۔امریکی صدر کے فیصلے سے امریکی شہریوں اور اس کے اتحادیوں کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پر مالیاتی اور ویزا پابندیاں عائد ہوں گی۔

واضح رہے کہ آٹھ بجے سب سے پہلے بیلٹ پیپر کی گنتی شروع کی گئی ہے،ابھی ای وی ایم نہیں کھولا گیا ہے۔ بیلٹ پیپر کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ہی ای وی ایم میں قید ووٹوں کی گنتی شروع کی جائے گی۔

آپ کو بتا دیں کہ اس بار اوکھلا اسمبلی سیٹ کے لیے ووٹنگ 5 فروری 2025 کو ہوئی تھی۔ 54.9 فیصدلوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔مسلم ووٹروں کی اکثریت والی اوکھلا سیٹ 2015 سے عآپ کا گڑھ رہی ہے۔ لیکن اس سے قبل اس سیٹ پر کانگریس کا دبدبہ تھا۔

ای وی ایم مشینوں کو اسٹرانگ روم سے گنتی مرکز تک پہنچایا جاتا ہے اور پھر گنتی امیدواروں یا ان کے کاؤنٹنگ ایجنٹس کے سامنے ہوتی ہے۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کے درمیان اتفاق رائے ہونے کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا جاتا ہے۔

شندے نے کہا کہ بھیونڈی، کلیان اور تھانے اضلاع سے شیو سینا (یو بی ٹی)کے ادھو گروپ کے کئی عہدیدار آج ہماری پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ لوگوں کا شیو سینا پر بھروسہ ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جو لوگ گھر پر بیٹھے ہیں وہ گھر پر رہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا کہ امریکہ نے ہندوستان کو 487 ممکنہ ہندوستانی شہریوں کے بارے میں مطلع کیا ہے جنہیں ملک بدری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

دہلی اسمبلی انتخابات 2020 میں، عام آدمی پارٹی نے 62 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بی جے پی کو آٹھ اسمبلی سیٹوں پر قناعت کرنا پڑی۔ اس الیکشن میں کانگریس پارٹی کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔

ووٹوں کی گنتی سے قبل بی جے پی لیڈر وی ڈی شرما نے کہا  کہ دہلی الیکشن کے نتائج آنے والے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہلی میں 26 سال بعد تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔ ہم بھاری اکثریت سے جیتیں گے…

آج یہ فیصلہ ہوگا کہ آیا عام آدمی پارٹی (اے اے پی) چوتھی بار اقتدار میں آئے گی یا بی جے پی 27 سال بعد قومی دارالحکومت میں حکومت بنائے گی۔ گزشتہ دو اسمبلی انتخابات میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے کے بعد کانگریس اس بار بھی اپنی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کی امید کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی اس کامیابی پر، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے کہاکہ آج، ہندوستان اس ترقی کا تجربہ کر رہا ہے جس کی مثال کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی۔