Bharat Express DD Free Dish

Rahmatullah




Bharat Express News Network


ادھردہلی پولیس نے تصدیق کی کہ کل رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں 14 خواتین سمیت 18 افراد کی جانیں گئیں۔جبکہ زخمیوں کی تعداد12 بتائی جارہی ہے جن کا علاج چل رہا ہے۔

کرناٹک کے سینئر لیڈر بی کے ہری پرساد کو ہریانہ کا انچارج اور راجستھان کے سینئر لیڈر ہریش چودھری کو مدھیہ پردیش کا انچارج بنایا گیا ہے۔ میناکشی نٹراجن کو تلنگانہ کا انچارج بنایا گیاہے۔ رجنی پاٹل کو ہماچل پردیش، چندی گڑھ کا انچارج بنایا گیا ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام ممالک کے درمیان اتحاد ضروری ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف اس لڑائی میں عالمی برادری کے ساتھ ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہے۔

خبر یہ بھی ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے۔عرب نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے ملاقات کے حوالے سے یہ اعلان روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر 90 منٹ کی گفتگو کے بعد کیا۔

ادھر بین الاقوامی تنظیم صلیب احمر نے آج جمعے کے روز بتایا ہے کہ وہ غزہ میں یرغمالیوں کی حالت کے حوالے سے "نہایت تشویش" رکھتی ہے۔ صلیب احمر وہ تنظیم ہے جو اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کی کارروائی میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے۔

کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال، جو اپنی بھوک ہڑتال کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار تھے، کو بھی میٹنگ میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کھنوری احتجاجی مقام سے چنڈی گڑھ پہنچنے میں چار گھنٹے لگے۔ ڈلیوال سنیوکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) کے کنوینر ہیں۔

گیس کے حوالے سے روس کی پیشکش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جمعرات کو ہی امریکہ اور بھارت کے درمیان تیل اور گیس کے حوالے سے معاہدہ طے پایا تھا۔ بھارت اپنا زیادہ تر خام تیل روس سے خریدتا ہے اور امریکہ روس کی جگہ لینا چاہتا ہے۔

اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی سیکورٹی فورسز کے درمیان مختلف مشترکہ اقدامات پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس سے سرحد پر امن برقرار رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔

امریکہ سے آنے والی اس دوسری پرواز میں پنجاب سے 67، ہریانہ سے 33، گجرات سے آٹھ، اتر پردیش سے تین، مہاراشٹرا اور راجستھان سے دو دو اور گوا، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر سے ایک ایک مسافر شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی نے ہماری حکومتوں ، صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان اعلی سطحی روابط کو برقرار رکھنے اور ایک پائیدار امریکہ- ہندوستان شراکت داری کے لیے ان کے آرزو مند وژن کو عملی جامہ پہنانے کا عہد کیا۔