جسٹس سبینہ ہماچل پردیش کی چیف جسٹس مقرر
Himachal Pradesh: ہماچل پردیش ہائی کورٹ کی سینئر جج جسٹس سبینہ کو جمعہ کو چیف جسٹس مقرر کیا گیا ۔ چیف جسٹس امجد احتشام سید 21 جنوری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔
جسٹس سبینہ 20 اپریل 1961 کو پیدا ہوئیں تھیں۔ انہیں 1986 میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کی بار ایسوسی ایشن کا متفقہ طور پر جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا تھا۔ اس کے بعد، وہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے طور پر تعینات ہوئیں اور بعد میں ستمبر 2004 میں سیشن جج بن گئیں۔
انہیں 12 مارچ 2008 کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دی گئی۔ اس کے بعد انہیں راجستھان ہائی کورٹ بھیجا گیا جہاں انہوں نے 11 اپریل 2016 کو عہدہ سنبھالا۔ 8 اکتوبر 2021 کو جسٹس سبینہ کا تبادلہ ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں کر دیا گیا۔
اس سے قبل بھی جسٹس سبینہ کو 25 مئی 2022 سے 22 جون 2022 تک چیف جسٹس کے عہدے کے فرائض انجام دینے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں- Vivek Agnihotri: فلمساز وویک اگنی ہوتری نے جسٹس ایس. مرلی دھر کے خلاف ٹویٹ پر دہلی ہائی کورٹ سے مانگی معافی
اسی سال ختم ہو رہی ہے جسٹس سبینہ کی مدت کار
11 اپریل 2016 کو سبینہ نے راجستھان ہائی کورٹ میں ٹرانسفر ہونے کے بعد جج کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے 8 اکتوبر 2021 کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔ جسٹس سبینہ 25 مئی 2022 سے 22 جون 2022 تک ہماچل پردیش کی قائم مقام چیف جسٹس رہ چکی ہیں۔ جسٹس سبینہ کی میعاد رواں سال 20 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔
Press Communique#PresidentMurmu is pleased to appoint Justice Sabina, senior-most Judge of Himachal Pradesh High Court to perform the duties of the office of the Chief Justice of that High Court with effect from 21.01.2023
Read here: https://t.co/ivl2iXxt8e
— PIB India (@PIB_India) January 20, 2023
یہ جج کر رہے ہیں خدمات فراہم
اس وقت ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امجد اے سید کے علاوہ جسٹس سبینہ، جسٹس ترلوک سنگھ چوہان، جسٹس وویک سنگھ ٹھاکر، جسٹس اجے موہن، جسٹس سندیپ شرما، جسٹس جیوتسنا ریوال دعا، جسٹس ستین ویدیہ، جسٹس سشیل ککریجا اور جسٹس وریندر سنگھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس