Bharat Express DD Free Dish

Lok Sabha Election 2024: اسدالدین اویسی اور پلوی پٹیل کے الائنس پی ڈی ایم نے 7 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان، دیکھیں فہرست

پلوی پٹیل اور اسدالدین اویسی نے الائنس نے 7 سیٹوں پرامیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ کئی سیٹوں پرمقابلہ دلچسپ ہوسکتا ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے اسدالدین اویسی اورپلوی پٹیل کی اپنا دل کمیرا وادی کے درمیان الائنس ہوا ہے۔ دونوں پارٹیوں نے مل کرامیدواروں کا بھی اعلان کرنا شروع کردیا ہے۔ اسی ضمن میں پی ڈی ایم نے 7 سیٹوں پرامیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

بریلی سے سبھاش پٹیل، ہاتھرس سے جے ویرسنگھ دھنگر، فیروزآباد سے پریم دت بگھیل کوٹکٹ دیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ رائے بریلی سے حافظ محمد مبین، بھدوہی سے پریم چندر بند، فتح پورسے رام کشن پال اورچندولی سے جواہربند اپنی قسمت آزمائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read