Bharat Express

Maharashtra accident:ناسک میں شرڈی جانے والی بس حادثے کا شکار، 10 مسافروں کی موت

جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں کو سنار دیہی اسپتال اور یشونت اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے

Maharashtra accident:مہاراشٹر کے ناسک میں جمعہ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ناسک سنار روڈ پر ایک پرائیویٹ لگژری بس ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بس میں سوار تمام مسافر سائی بابا کے درشن (زیارت) کے لیے شرڈی جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں کو سنار دیہی اسپتال اور یشونت اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق بس میں سوار مسافر تھانے ضلع کے امبرناتھ کے رہنے والے تھے اور سائی بابا کے درشن کے لیے شرڈی جارہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ ممبئی سے تقریباً 180 کلومیٹر دور ناسک کی سنار تحصیل میں پاٹھارے شیور کے قریب صبح سات بجے پیش آیا۔ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق تصادم اتنا زوردار تھا کہ بس اور ٹرک دونوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہیں۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر نے مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ٹویٹ کیا، ‘ناسک شرڈی ہائی وے پر ایک پرائیویٹ بس کا حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انتظامیہ کو حادثے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے

-بھارت ایکسپریس

Also Read