گاندھی نگر کے ایک اسکول میں بچے کے ساتھ بیٹھے وزیر اعظم نریندر مودی
گجرات انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اسکولی تعلیم کے ماڈل پر دعوؤں اور وعدوں کا ہنگامہ جاری ہے۔آج وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر میں مشن اسکول آف ایکسی لینس کا آغاز کیا ہے یہ اسکول 5 جی کی جدید ترین ٹکنالوجیوں اور سہولیات کے ذریعہ اسکولی تعلیم کو جدید بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
جس میں پورے گجرات میں 1.5 لاکھ سے زیادہ اسمارٹ کلاس روم بنائے جا رہے ہیں۔ گجرات میں ایجوکیشن ماڈل پر سیاست شروع ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 3 دن کے گجرات دورے پر ہیں۔
جہاں انہوں نے آج گاندھی نگر کے ایک اسکول میں اسکول آف ایکسی لینس کا آغاز کردیا ہے۔ اس بیچ وزیر اعظم اسکول کے ایک بچے کے ساتھ ایک ہی بنچ پر بیٹھے نظر آئے۔