Virender Sehwag and Shoaib Akhtar Arabic Look: ٹیم انڈیا کے سابق اسٹار بلے باز اپنی حاضرجوابی کے لئے جانے جاتے ہیں، لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے وہ ہندوستانی تہذیب وثقافت اورکی زبردست پیروی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پروہ اسی طرح کا ڈبیٹ کرتے رہتے ہیں، لیکن ہفتہ کو ان کے ایک لُک نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ دراصل، ویریندرسہواگ کی ایک تصویرتیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ عربی لُک میں نظرآرہے ہیں۔
آئی ایل ٹی-20 فائنل کے لئے دبئی پہنچے سہواگ
ویریندرسہواگ آئی ایل ٹی-20 فائنل کے لئے دبئی پہنچے۔ انہوں نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات اور دبئی کیپٹل کے درمیان ہوئے مقابلے میں کمنٹری کی۔ اس دوران ان کے ساتھ پاکستان کے سابق اسٹار گیند باز شعیب اختر بھی نظرآئے۔ دونوں کھلاڑی عربین لُک میں نظرآئے۔ انہوں نے اسلامی ممالک میں بے حد مقبول’جبہ’ پہن رکھا تھا، جسے منتظمین نے میچ شروع ہونے سے پہلے ہی پہنایا تھا۔
Ye pic meine pehle b dekhi bt ab notice kiya
ye tou habibi hogye 😂😂#Sehwag pic.twitter.com/wKyOM4rlfS— CuriousCitizen (@Hajra2992) February 17, 2024
شعیب اختراس انداز سے کافی خوش نظرآئے۔ انہوں نے ایکس پرلکھا- یا حبیبی! ILT20 فائنل کے لئے عرب فلیور میں تیار…۔
Ya Habibi, All set for the @ILT20Official final in the true Arab flavor. pic.twitter.com/IfAglTHLsq
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 17, 2024
سوشل میڈیا پر چھڑگئی بحث
حالانکہ سوشل میڈیا پر سہواگ کے لُک پر بحث چھڑگئی۔ ایک یوزرس (صارف) نے لکھا- سہواگ چاہتے تھے کہ انڈیا کا نام بدل کر ’بھارت‘ کردیا جائے۔ آج وہ عرب پوشاک پہن رہے ہیں۔
Sehwag wanted to India’s name to be changed to Bharat.
Today he is wearing Arab dress for Money 🤡 pic.twitter.com/jNJvlGNXMM
— 👑Che_ಕೃಷ್ಣ🇮🇳💛❤️ (@ChekrishnaCk) February 17, 2024
پاکستانی کرکٹروں کے ساتھ کمنٹری!
وہیں، ایک یوزر نے لکھا- پاکھنڈ اجاگر! ویریندر سہواگ ہندوستان کو راشٹرواد اور حب الوطنی کے بارے میں لیکچر دیتے ہیں اوروہ یواے ای میں پاکستانی کرکٹرشعیب اخترکے ساتھ کمنٹری کا لطف لے رہے ہیں۔
🚨 Hypocrisy Exposed
Virender Sehwag lectures Indians about nationalism & patriotism to propagate BJP’s agenda
And he is enjoying commentary with Pakístan cricketer Shoaib Akhtar in UAE, he is wearing outfit of Arab Sheikh
Will the BJP IT Cell rant?#DPWorldILT20FinalOnZee pic.twitter.com/4eKs17tvCe
— Amock (@Politics_2022_) February 17, 2024
وہیں ایک یوزرنے لکھا- سہواگ جی، عرب پوشاک پہنے کسی پاکستانی کھلاڑی کے بغل میں کھڑا ہونا کیسا لگتا ہے؟ آپ ہندوستانی پوشاک پہن کراپنے راشٹرواد کا مظاہرہ کرسکتے تھے۔
Mr Sehwag, How does it feel standing next to a Pakistani Player wearing Arab dress?
You could have demonstrated your nationalism by wearing Indian attire but you choose to wear Arab attire because of few bucks 💴 …
Next time don’t give other gyan on NATIONALISM.,. pic.twitter.com/xpX4qiMjYK
— Mahua Moitra Fans (@MahuaMoitraFans) February 17, 2024
سہواگ اور شعیب اخترایک دوسرے کو کرتے رہے ہیں ٹرول
حالانکہ کچھ یوزرس نے اسے بے وجہ کا معاملہ بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک پوشاک ہے، جس سے کسی کوکوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ آپ کو بتادیں کہ ویریندرسہواگ اورشعیب اخترایک وقت کرکٹ کی دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑی تھے۔ میدان پردونوں کی دشمنی اوراس کے باہردوستی کسی سے چھپی نہیں ہے۔ حالانکہ کئی مواقع پروہ ایک دوسرے کو ٹرول بھی کرتے ہوئے نظرآتے ہیں۔ بہرحال، اس بحث سے الگ میچ کی بات کریں تو فائنل میں دلچسپی بھرپور رہی۔
𝓓𝓻𝓮𝓼𝓼𝓮𝓭 𝓽𝓸 𝓼𝓵𝓪𝔂
When in Dubai, you’ve gotta do it the Emirati way!#DPWorldILT20 #AllInForCricket #MIEvDC pic.twitter.com/WOlEPIS1MP— International League T20 (@ILT20Official) February 17, 2024
متحدہ عرب امارات کے بلے بازوں نے مچایا قہر
متحدہ عرب امارات کے بلے بازوں نے اس فائنل مقابلے میں جم کردھمال مچایا۔ انہوں نے 20 اوور میں 3 وکٹ گنواکر 208 رن بنائے۔ محمد وسیم نے 43، کسل پریرا نے 38، آندرے فلیچر نے 53، نکولس پورن نے 57 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ وہیں کیرون پولارڈ نے 9 رن بنائے۔
بھارت ایکسپریس۔