Bharat Express

Israel- Hamas War: غزہ میں سرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ کاروائی جاری،حماس کی راکٹ بنانے والی یونٹ کو تباہ کردیا، غزہ بنا بچوں کا قبرستان

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں غزہ پٹی  ‘قبرستان’ بن چکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اب تک 27 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

غزہ میں سرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ کاروائی جاری

اسرائیل ڈیفنس فورسز  نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے وسطی غزہ میں واقع حماس کے ایک راکٹ بنانے والے یونٹ کو تباہ کر دیا ہے۔ جمعہ (2 فروری 2024) کو آئی ڈی ایف نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ان کی 646ویں بریگیڈ نے حماس کے زیر استعمال ایک کمپاؤنڈ کو تباہ کر دیا ہے جو کہ غزہ کے شہر نصیرات میں واقع ہے۔

معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے آئی ڈی ایف نے مزید کہا ہے کہ حملے کے دوران، انہوں نے کمپاؤنڈ کے علاقے میں کچھ شہری اور دوہری استعمال کی مشینیں دیکھی، جنہیں حماس کے کارکنان ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال کرتے تھے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ڈی ایف کے 99ویں ڈویژن نے غزہ میں  حماس کے بہت سے ڈھانچے کو تباہ کیا ہے اور حماس کے کئی کارکنان جاں بحق ہوئے ہیں ۔آئی ڈی ایف کے ایک اور بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 179ویں بریگیڈ کے فوجیوں نے ایک اہم سرنگ کا راستہ دریافت کیا ہے اور انہوں نے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

غزہ میں 27 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں غزہ پٹی  ‘قبرستان’ بن چکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اب تک 27 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ افسوسناک خبر یہ ہے کہ مرنے والوں میں 12 ہزار سے زائد بچے ہیں۔

17 ہزار سے زائد بچے یتیم ہو گئے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 17 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں۔ بحران زدہ علاقے میں اس وقت بھوک اور غذائی قلت ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ دور دور تک کوئی حل نظر نہیں آتا۔

بھارت ایکسپریس۔