Bharat Express

مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کو سپریم کورٹ سے راحت، فی الحال نہیں ہوگی گرفتاری

جسٹس رشی کیش رائے اورجسٹس پی کے مشرا کی بینچ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج دینے سے متعلق عمرانصاری کی عرضی پراترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔

Supreme Court News: سپریم کورٹ نے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کے بیٹے عمرانصاری کو ایک مجرمانہ معاملے میں گرفتاری سے راحت دے دی۔ عدالت نے 2022 اسمبلی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں درج ایک مجرمانہ معاملے میں جمعرات کو یہ حکم دیا۔

جسٹس رشی کیش رائے اورجسٹس پی کے مشرا کی بینچ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج دینے سے متعلق عمرانصاری کی عرضی پراترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ عمر انصاری کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے سینئروکیل کپل سبل نے ترک دیا کہ اس سے متعلق اہم ملزم کو مستقل ضمانت دے دی گئی ہے۔

ہائی کورٹ نے دیا تھا یہ حکم

الہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سال یعنی 19 دسمبر2023 کوعمرانصاری کی عبوری ضمانت کی عرضی خارج کردی تھی۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ معاملے کے حقائق اورحالات پرغورکرنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ جرم ہوا ہے۔ عمرانصاری کی

 کیا ہے معاملہ؟

مئو ضلع کے کوتوالی پولیس تھانے میں 4 مارچ 2022 کوعباس انصاری (مئوصدرسیٹ سے ایس بی ایس پی امیدوار)، عمرانصاری اور150 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ایف آئی آرمیں الزام لگایا گیا تھا کہ تین مارچ 2022 کوپہاڑپورمیدان میں منعقدہ ایک جلسے میں عباس انصاری، عمرانصاری اورآرگنائزرمنصوراحمد انصاری نے مئو انتظامیہ سے حساب کتاب برابرکرنے کی بات کہی تھی۔ یہ معاملہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔ 

    Tags:

Also Read