شرمشٹھا مکھرجی نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ (Image Source: @Sharmistha_GK)
Sharmistha Mukherjee On BJP: سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی بیٹی شرمشٹھا مکھرجی نے پیر(15 جنوری) کووزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کواس دوران اپنی کتاب ’پرنب مائی فادر: اے ڈاٹرریمیمبرس‘ کی ایک کاپی دی۔ اس کے بعد قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ شرمشٹھا مکھرجی بی جے پی میں شامل ہوسکتی ہیں۔ اس سے متعلق انہوں نے کود جواب دیا ہے۔
شرمشٹھا مکھرجی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ (ٹوئٹر) پرسوال کیا گیا کہ کیا آپ بی جے پی میں شامل ہوں گی؟ اس پر انہوں نے کہا، ”نہیں، میں شامل نہیں ہو رہی ہوں۔ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔ ایسے میں مجھے بی جے پی یا کسی دوسری پارٹی میں شامل ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ تاہم جو لوگ اپنی سیاسی خواہشات سے آگے نہیں دیکھ سکتے، وہ سمجھتے ہیں کہ راجیہ سبھا یا لوک سبھا سیٹ خدمت کا راستہ ہے۔ ایسے لوگ ظاہری طورپرمجھ پر لیکن جو لوگ اپنے سیاسی عزائم سے آگے نہیں دیکھ سکتے وہ سمجھتے ہیں کہ راجیہ سبھا یا لوک سبھا کی سیٹ نروان کا راستہ ہے۔ ایسے لوگ ظاہر ہے مجھ پراعتبار نہیں کریں گے۔”
No, I’m not. I’ve quit politics & have no interest in joining either BJP or any other party. But ppl, who can’t look beyond their own political ambition or think that RS or LS seat is path to Nirvana, obviously won’t believe me & wud refuse to see a simple courtesy call as one. https://t.co/Un5kr1FB9c
— Sharmistha Mukherjee (@Sharmistha_GK) January 16, 2024
شرمشٹھا مکھرجی اوروزیراعظم مودی نے ملاقات کے بعد کیا کہا؟
شرمشٹھا مکھرجی نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کے بعد کہا تھا، ’’وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی اورانہیں ’پرنب مائی فادر: اے ڈاٹرس ریمیمبرس‘ کی ایک کاپی پیش کی۔ وہ ہمیشہ کی طرح میرے تئیں رحم دل تھے اوربابا (پرنب مکھرجی) کے لئے ان کا احترام کم نہیں ہوا ہے۔ شکریہ سر۔‘‘ وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا، ’’شرمشٹھا آپ سے مل کراور پرنب بابو (پرنب مکھرجی) کے ساتھ یادگاربات چیت کویاد کرکے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ ان کی عظمت اورذہانت آپ کی کتاب میں صاف نظرآتی ہے۔‘‘
کیا دعویٰ کیا ہے؟
شرمشٹھا مکھرجی نے کتاب ’پرنب مائی فادر: اے ڈاٹرس ریمیمبرس‘ میں دعویٰ کیا کہ ان کے والد ان سے کہتے تھے کہ کانگریس لیڈرراہل گاندھی سوال تو بہت کرتے ہیں، لیکن ان میں میچیورٹی (پختگی) کی کمی ہے۔ شرمشٹھا مکھرجی نے کتاب میں کہا کہ ان کے والد نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں ان کا دورسب سے اچھا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔