انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اتوار کو منی پور سے شروع ہو گئی۔اس یاترا میں اب کانگریس رہنماوں کے علاوہ دیگر جماعتوں کے لیڈران ،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور اس میں سب سے پہلا نام لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کا ہے جو فی الحال آزاد ہیں ،کسی بھی پارٹی میں نہیں ہیں البتہ مانا جارہا ہے کہ وہ بہت جلد کانگریس پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ اس بیچ انہوں نے پہلے ہی اس یاترا میں شامل ہونے کا اعلان کردیا تھا اور اب اس اعلان کے عین مطابق انہوں نے یاترا میں شرکت اختیار کرلی ہے ۔
نیائے یاترا میں شرکت کرتے ہوئے ایک طرف جہاں انہوں نے قدم سے قدم ملاکر کانگریس کا ساتھ دیا بلکہ راہل کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر بھی اس یاترا کی حمایت کی ۔ اس سلسلے میں انہوں نے چند تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہیں اور لکھا ہے کہ آج راہل گاندھی کی نیائے یاترا میں شامل ہوکر انصاف اور اتحاد کے جدوجہد کا آغاز کیا ۔ یہ یاترا غریب،پسماندہ،مظلوم طبقے کو ان کا حق دلانے اور ان کی زندگی میں تبدیلی لانے کی جدوجہد ہے۔ یاترا نفرتی سیاست اور امیروں کے اشاروں پر چلنے والی حکومت کے خلاف ایک لڑائی ہے۔
आज @RahulGandhi जी की @bharatjodo यात्रा में शामिल हो कर न्याय और एकता के संघर्ष का शंखनाद किया।ये यात्रा गरीब, वंचित, शोषित वर्ग को उनका हक़ दिलाने और उनका जीवन सुधारने का संघर्ष है। यात्रा नफरती राजनीति व अमीरों के इशारों पर चलने वाली सरकार के ख़िलाफ़ संघर्ष है। pic.twitter.com/tlpJ306tat
— Kunwar Danish Ali (@KDanishAli) January 14, 2024
بتادیں کہ منی پور کے امپھال میں جب یہ یاترا شروع ہوئی اس موقع پر یاترا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی، بی جے پی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’آج تک ہندوستان کے وزیر اعظم کو منی پور کا دورہ کرنے کا وقت نہیں ملا۔ شاید مودی جی، بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیے منی پور ہندوستان کا حصہ نہیں ہے!
Today, by joining @RahulGandhi ji’s Bharat Jodo Nyay Yatra, we sounded the trumpet of the struggle for justice and unity. This journey is a struggle to give the poor, deprived and exploited class their rights and improve their lives. @bharatjodo pic.twitter.com/okxx2psbB7
— Kunwar Danish Ali (@KDanishAli) January 14, 2024
منی پور میں کانگریس لیڈروں کی فلائٹ میں تاخیر ہوئی، جس کے لیے راہل گاندھی نے اسٹیج سے معذرت بھی کی۔ یاترا کے آغاز کے موقع پر راہل گاندھی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29 جون سے منی پور میں گورننس کا پورا ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔ پوری ریاست میں نفرت پھیل چکی ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ آج تک ہندوستان کے وزیر اعظم کو منی پور جانے کا وقت نہیں ملا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔