Bharat Express

Bharat Express Conclave: ایودھیا میں رام مندر کی بات، بھارت ایکسپریس پر سب سے بڑا کانکلیو، جمعہ کی صبح 10 بجے سے ہوگا آغاز

ایودھیا میں 12 جنوری کو بھارت ایکسپریس کانکلیو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ صبح 10 بجے سے مسلسل رام مندر پر بات ہوگی۔

بھارت ایکسپریس کے عظیم الشان اسٹیج پر آج جمع ہوں گے ملک بھر کے تجربہ کار، دنیا جانے گی رام پر کیا ہیں عوامی جذبات ؟

Bharat Express Conclave: یہ کہنا بالکل بھی غلط نہیں ہوگا کہ ایودھیا کے رگ رگ میں بھگوان شری رام رہتے ہیں، تبھی تو آج اس ایودھیا کی چاروں طرف بحث ہے۔ حالانکہ ایسا ہو بھی کیوں۔ ایک تو اسی ایودھیا میں رام للا کی جنم کی بات کہی جارہی ہے۔ وہیں 500 سال کے کٹھور بنواس کے بعد وہ اپنے جنم استھان پر لوٹ رہے ہیں۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نے رام للا کے آنے سے پہلے بڑی تیاری کی ہے۔ بھارت ایکسپریس کا منچ اودھ میں سج گیا ہے۔ لیڈر ہوں یا اداکار، سادھو ہوں یا سنت۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے منچ پر’بھارت ایکسپریس کانکلیو‘ میں سبھی ایک ساتھ شامل ہوں گے۔

ملک کی معزز شخصیات کا ایک اسٹیج پر مجمع

12 جنوری کو بھارت ایکسپریس پر سب سے بڑا کانکلیو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ صبح 10 بجے سے مسلسل اودھ سے رام مندر کی بات ہوگی۔ بھگوان رام پر عوامی جذبہ اوراحساس کیا ہے؟ بھارت ایکسپریس کانکلیو کے منچ سے دنیا دیکھے گی۔ کیسا رہا ہےڈیولیپمنٹ اورسرکاری عملہ کتنا کامیاب رہا؟ ان سبھی موضوعات پر بھارت ایکسپریس کانکلیو پربحث ہوگی۔ ملک کی تمام شخصیات رام کے ساتھ ساتھ ترقی کی بات بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ سالوں بعد بھگوان شری رام ایودھیا واپس آرہے ہیں، یہ بھکتوں کے لئے ایک عقیدت کا لمحہ ہوگا۔ حقیقت میں یہ سناتن ہندووں اور لاکھوں لوگوں کے لئے خوشی، جوش اور روحانیت کا موضوع ہے، جو 22 جنوری 2024 کو اس طرح کے ایک لمحے کا گواہ ہوں گے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ بھگوان رام نے ہماری نسل کو اپنی زندگی میں اسے سنوارنے کا موقع دیا ہے۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے ساتھ، مندر شہرایک بڑے پیمانے پرتبدیلی کا گواہ بن چکا ہے۔ وہیں دوسری طرف یوگی حکومت رام مندر پران پرتشٹھا تقریب کو تاریخی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

دراصل، حکومت اسے اترپردیش کی گلوبل برانڈنگ کے موقع کے طورپردیکھ رہی ہے۔ سنسکرت کا ایک فارمولا ہے- یوگکشم۔ یوگکشیما کے معنی بہت سے طریقوں سے دیکھے جا سکتے ہیں، لیکن بنیادی خیال کچھ حاصل کرنا ہے اورجو کچھ حاصل ہوتا ہے، اسے سنبھالنا اوراس کی حفاظت کرنا ہے۔ یوگکشم کا یہ فارمولہ اتر پردیش کی سیاست میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے موجودہ اوتارکو ظاہرکرتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس