Bharat Express

Israel-Palestine War: ’خونریزی اور تشدد کب رکے گا، 7 ہزار اموات میں سے 3 ہزار معصوم بچے ہیں‘، پرینکا گاندھی کا اسرائیل-فلسطین جنگ پر بڑا بیان

Israel-Hamas War: اسرائیل اورحماس کے درمیان 7 اکتوبر سے جنگ جاری ہے۔ اسرائیلی حملے میں فلسطین کے سات ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ غزہ پوری طرح سے برباد ہو رہا ہے۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی (فائل فوٹو)

Priyanka Gandhi on Israel-Palestine War: مشرق وسطیٰ یعنی مڈل ایسٹ میں ان دنوں تباہی مچی ہوئی ہے اوراس کی وجہ اسرائیلی حملہ اور جارحیت ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں فلسطینی عوام کو جان بوجھ کرنشانہ بنایا جا رہا ہے اور پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ کچھ ممالک اسرائیلی حملے کی مذمت کر رہے ہیں اورروکنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں، لیکن اس کا اسرائیل پرکوئی اثرنہیں ہو رہا ہے۔ اسی پس منظر میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے فلسطینی خطہ غزہ پٹی میں ہلاک کئے جارہے لوگوں سے متعلق تشویش کا اظہارکیا ہے۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا ہے، ”غزہ میں 7000 لوگوں کے قتل کے بعد بھی خونریزی اورتشدد کا دورنہیں تھما ہے۔ ان 7000 لوگوں میں سے 3000 معصوم بچے تھے۔ کوئی ایسا انٹرنیشنل قانون نہیں، جسے کچلا نہ گیا ہو۔ کوئی ایسی حد نہیں، جس کی پامالی نہ ہوئی ہو۔ ایسا کوئی قانون نہیں، جس کی دھجیاں نہ اڑی ہوں”۔ پرینکا گاندھی نے سوال کیا، ”انسانیت کب جاگے گی؟ اتنی جانیں گنوانے کے بعد۔ کتنے بچوں کی قربانی دینے کے بعد۔ کیا انسان ہونے کا شعورباقی ہے؟ کیا وہ کبھی بھی تھی؟”

غزہ پٹی پر بمباری کر رہا ہے اسرائیل

دراصل، غزہ پٹی پرحماس کا کنٹرول ہے۔ یہاں کے لوگوں پراسرائیل کی ظلم کی انتہا کی جاتی رہی ہے۔ اسرائیل جب چاہتا ہے لوگوں پرحملے کرتا ہے اورجب چاہتا ہےعلاقہ خالی کرنے کے لئے وارننگ جاری کردیتا ہے۔ اسرائیل نے پہلے جنوبی غزہ خالی کرنے کی وارننگ دی، جب لوگ شمالی غزہ میں پہنچ کرپناہ گاہ میں ہیں تو وہاں پربھی حملہ کیا جا رہا ہے اورعوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسرائیل کی ظلم وبربریت کو بھی کچھ مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے، جس کی وجہ سے اس کے حوصلے بھی بلند ہیں۔

Also Read