Bharat Express

Mukhtar Ansari Found Guilty in Gangester Case: مختار انصاری کی مشکلات میں اضافہ، 14 سال پرانے معاملے میں قصوروار قرار، کل ہوگا سزا کا اعلان

سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے ایک اور معاملے میں قصوروار قرار دے دیا ہے۔ کل سزا کا اعلان ہوگا۔

سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ انہیں ایک عدالت نے جمعرات کے روز قصوروار قرار دے دیا۔ اترپردیش کے غازی پور واقع ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے قتل اورقتل کی کوشش کے معاملے میں مختارانصاری کو قصوروارقراردے دیا ہے۔ حالانکہ ان کی سزا کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، مختارانصاری کی سزا پر فیصلہ جمعہ کے روزسنایا جائے گا۔ سال 2009 کے معاملے میں مختارانصاری کو قصوروارقراردیا گیا ہے۔ مختارانصاری پرقتل اور قتل کی کوشش کا معاملہ درج تھا۔ میرحسن نے قتل کی کوشش کا معاملہ درج کرایا تھا۔ سال 2010 میں دونوں معاملوں کو ملاکرگینگ چارٹ بنا تھا۔ غازی پورواقع کرنڈا تھانے میں مختارانصاری پر گینگسٹرکا معاملہ درج تھا۔

Also Read