Bharat Express

Team India announced for Asia Cup 2023: بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کے لئے کیا ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد شمی، محمد سراج اور تلک ورما کو ملی جگہ، عمران ملک کو نہیں ملا موقع

ایشیا کپ 2023 کے لئے بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا اعلان کردیا ہے۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ 17 رکنی ٹیم میں کن کن کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔

ایشیا کپ 2023 کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Asia Cup 2023 Team India Squad: ایشیائی کرکٹ کے بڑے مقابلے یعنی ایشیا کپ کا آغاز30 اگست سے ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹورنا منٹ کے لئے بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا ہے۔ بی سی سی آئی نے 2023 ایشیا کپ کے لئے ابھی 17 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

عمران ملک، یجویندرچہل اور سنجو سیمسن کو ملی جگہ

ایشیا کپ 2023 کے لئے ہندوستان کی 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں سینئرلیگ اسپنریجویندرچہل، وکٹ کیپربلے بازسنجو سیمسن اورتیزگیند بازعمران ملک کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ سنجو سیمسن کو بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم کے ساتھ جوڑا جائے گا۔

مڈل آرڈر کو ملے مضبوطی

روہت شرما کی قیادت والی ٹیم انڈیا میں وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل اور شرے یس ایئر کی واپسی ہوئی ہے۔ دراصل، کے ایل راہل اور شرے یس ایئر چوٹ سے جدوجہد کر رہے تھے، لیکن اب دونوں کھلاڑی پوری طرح فٹ ہیں۔ آئی پی ایل 2023 سیزن کے دوران آخری بار کے ایل راہل میدان پرنظرآئے تھے۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف کے ایل راہل زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ پورے ٹورنا منٹ میں نہیں کھیل پائے تھے۔ بہرحال، کے ایل راہل اورشرے یس ایئر کی واپسی سے ٹیم انڈیا کا مڈل آرڈر کافی مضبوط نظرآرہا ہے۔

یہ ہے ہندوستانی ٹیم

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شرے یس ایئر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کماریادو، تلک ورما، ایشان کشن (ریزرو وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرجڈیجہ، اکشرپٹیل، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد شمی، محمد سراج، کلدیپ یادوپرسدھ کرشنا اورسنجو سیمسن۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read