آنکھ کی تکلیف اور کانگریس ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی کے پروگرام کی وجہ سے کھڑگے لال قلعہ نہیں پہنچے
PM Modi’s Independence Day address?: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے منگل کو یوم آزادی کی تقریبات میں لال قلعہ نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی آنکھوں میں کچھ پریشانی اور پارٹی ہیڈکوارٹر اور رہائش گاہ پر پرچم کشائی کے پروگرام کی وجہ سے وہ لال قلعہ میں تقریب کے لیے وقت نہیں نکال پائے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس معاملے کے بعد کانگریس کی طرف سے بیان جاری کر اس کی وجہ بتائی گئی ۔
ملکا رجن کھڑگے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں۔ لال قلعہ میں ان کے لیے رکھی گئی کرسی خالی پائی گئی۔
#WATCH | Congress president Mallikarjun Kharge says, “Every person says that they come back again and again after winning. But making you win or lose is in the hands of people, in the hands of voters. To say in 2023, ‘I will hoist the flag once again in 2024’ is arrogance. If he… https://t.co/cGpDtbCNAb pic.twitter.com/dREbYVG97F
— ANI (@ANI) August 15, 2023
لال قلعہ میں تقریب سے دور رہنے کی وجہ پوچھے جانے پر کھڑگے نے نامہ نگاروں سے کہا، ’’میری آنکھوں میں کچھ پریشانی ہے۔ پروٹوکول کے مطابق میں نے صبح اپنی رہائش گاہ پر پرچم لہرانا تھا۔ اس کے بعد مجھے کانگریس ہیڈکوارٹر پر جھنڈا لہرانا پڑا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘سیکیورٹی اتنی سخت ہے کہ وزیراعظم کے جانے سے پہلے کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جاتی… اگر میں وہاں جاتا تو یہاں پروگرام میں شرکت نہ کر پاتا’۔
#WATCH | Congress President Mallikarjun Kharge says government trying to muzzle the voice of the opposition
“Opposition MPs in Parliament being suspended…Sansad mein jab mein khud hi baat karne ke liye uthta hun toh mera mike bandh ho jata hai…” pic.twitter.com/VMmhmjLJdH
— ANI (@ANI) August 15, 2023
کھڑگے نے پہلے اپنی رہائش گاہ اور پھر کانگریس ہیڈکوارٹر پر پرچم کشائی کی۔ مرکزی حکومت پر اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے نئے ہتھکنڈے اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو کہا کہ اس وقت جمہوریت، آئین اور اداروں تینوں کو خطرہ ہے۔
انہوں نے یوم آزادی پر اپنے ایک پیغام میں یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) ناانصافی کے خلاف کھڑا ہوگا اور جیت جائے گا۔
بھارت ایکسپریس