Bharat Express

Violence in Panipat: نوح سے شروع ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کی آگ پانی پت تک پہنچ گئی، شرپسندوں نے کی توڑ پھوڑ اور پتھر بازی، پورا علاقہ سیل

خبروں کے مطابق، ہریانہ کے پانی پت علاقے میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا ہے اور پورے علاقے کو بند کردیا ہے۔

پانی پت میں شرپسندوں نے ہنگامہ آرائی کی ہے۔

Haryana Violence: ہریانہ کے نوح سے شروع ہوئے تشدد کی آگ اب ریاست کے الگ الگ شہروں میں پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔ کئی مقامات سے توڑ پھوڑ اور پتھرباز کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ نوح، میوات اور گروگرام میں تشدد کے بعد اب پانی پت میں شرارتی عناصرنے جم ہنگامہ کیا ہے۔ الزام ہے کہ رات تقریباً ساڑھے 9 بجے کچھ لوگوں نے ایک دوکان پرپتھرپھینکے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ یہ حادثہ پانی پت کے نوروالا کی دھمیجا کالونی میں پیش آیا۔

خبروں کے مطابق، ایک فرقے کے لوگ جمع ہوگئے اور نعرے بازی کرنے لگے، جس کے بعد دوسری طرف سے بھی لوگ جمع ہوگئے۔ دونوں گروپوں کے جمع ہونے سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔ وہیں انتظامیہ بھی اب الرٹ ہوگئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس فورس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

لوگوں نے پولیس سے کی شکایت

علاقے میں ہوئی ہنگامہ آرائی، پتھربازی اور توڑ پھوڑ کے حادثے کی جانکاری مقامی لوگوں نے پولیس کو دی ہے۔ اس کے بعد پولیس مستعد ہوگئی ہے۔ حالانکہ پولیس کی فوری کارروائی کے بعد شرارتی لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔ فی الحال جائے حادثہ پر حالات معمول کے مطابق، لیکن ابھی بھی بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں تاکہ تشدد کو بڑھاوا نہ مل سکے۔

Also Read