Bharat Express

BJP MP Brij Bhushan Singh Regular Bail: بی جے پی ایم پی برج بھوشن سنگھ کو خواتین پہلوانوں کے استحصال معاملے میں عدالت سے ملی مستقل ضمانت

خواتین پہلوانوں سے جنسی استحصال معاملے میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کو راؤزایوینیو کورٹ سے مستقل ضمانت مل گئی ہے۔ حالانکہ عدالت نے انہیں مشروط ضمانت دی ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ۔ (تصویر: فائل فوٹو)

Brij Bhushan Singh Bail: خواتین پہلوانوں سے استحصال معاملے میں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کو بڑی راحت ملی ہے۔ انہیں 25,000  روپئے کے نجی مچلکے پرضمانت مل گئی ہے۔ ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے شرط رکھی کہ برج بھوشن سنگھ بغیربتائے ہوئے ملک کے باہر نہیں جائیں گے۔ ساتھ ہی گواہوں کو بھی متاثرنہیں کریں گے۔

خواتین پہلوانوں کے ذریعہ جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے لئے آج کا دن کافی اہم تھا۔ دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ نے جمعرات کو برج بھوشن سنگھ کی ضمانت عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ اس سے قبل  برج بھوشن سنگھ عبوری ضمانت ملی تھی۔

    Tags: