کانگریس لیڈر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو)
مودی سرنیم والے ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو نچلی عدالت سے قصور وار ٹھہرائے جانے کے فیصلے کو گجرات ہائی کورٹ نے برقرار رکھا ہے اور کانگریس لیڈر کو کوئی راحت نہیں دی ہے۔ راہل گاندھی سے متعلق جمعہ (7 جولائی) کو آئے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کانگریس لیڈر ابھیشیک منوسنگھوی نے پریس کانفرنس کی ہے۔
ابھیشیک منوسنگھوی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے وکیل بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی کے اس معاملے میں اب سپریم کورٹ کا رخ کیا رہے گا۔ انہوں نے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے، ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ امید کے برخلاف فیصلہ نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نے کہا ”66 دن بعد فیصلہ آیا ہے اور فیصلے کی کاپی 10 منٹ جاری ہوئی ہے۔” انہوں نے کہا، ”پُرنیش مودی کی ہتک عزت کیسے ہوئی، اس کا جواب نہیں ملا۔ راہل گاندھی کی تقریر میں نفرت کہاں ہے، یہ بھی ثابت نہیں ہوتا ہے۔ اس کا جواب نہیں ملا کہ عرضی گزار کو نقصان کیا ہوا۔
بھارت ایکسپریس-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


