Bharat Express

Jagannath Rath Yatra 2023 Accident: احمدآباد میں جگناتھ رتھ یاترا کے دوران بڑا حادثہ، عمارت کی بالکنی ٹوٹنے سے ایک کی موت، 25 افراد زخمی

احمدآباد کے دریا پور علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے۔ رتھ یاترا دیکھنے کے لئے بالکنی میں بھیڑ جمع تھی۔ اسی دوران بالکنی ٹوٹ کر گرگئی۔

جگناتھ رتھ یاترا کے دوران بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔

Jagannath Rath Yatra: بھگوان جگناتھ کی رتھ یاترا کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یاترا کے دوران ایک تین منزلہ عمارت کی تیسرے فلور کی بالکنی ٹوٹ کرنیچے گرگئی ہے۔ اس حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے جبکہ دو درجن سے زائد افراد  زخمی ہوگئے ہیں ۔ جانکاری کے مطابق، احمدآباد کے دریا پور کے کریانیکا روڈ پر یاترا نکل رہی تھی۔ اسی دوران یہ حادثہ ہوا۔ رتھ یاترا دیکھنے کے لئے کئی لوگ اس بالکنی میں موجود تھے، تبھی اچانک یہ بالکنی گرگئی۔

 جیسے ہی رتھ یاترا  دریاپور کے اس علاقے سے گزرتی ہے اور اپنے آخری پڑاؤ کی طرف بڑھتی ہے۔ اس دوران لاکھوں لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے۔ اس عمارت میں کوئی نہیں رہتا تھا لیکن چونکہ یہاں سے رتھ یاترا گزرنے والی تھی اس لیے لوگ اسے دیکھنے کے لیے عمارت پر چڑھ گئے۔ کچھ لوگ پہلی منزل پر بھی کھڑے تھے، کچھ لوگ دوسری منزل پر بھی کھڑے تھے اور تیسری منزل پر بھی لوگ رتھ یاترا دیکھنے کے لیے چڑھ چکے تھے۔ نیچے بھی لوگوں کا بہت ہجوم تھا۔

واضح رہے کہ جب رتھ یاترا شروع ہوتی ہے تو اس سے ایک ماہ قبل ایک سروے کیا جاتا ہے۔ تمام پرانی عمارتوں کو نوٹس دے دیا جاتا ہے۔ خالی کرنا بھی ہوتا ہے۔ ایسے میں اس عمارت کو بھی خالی کرا لیا گیا۔ لیکن لوگ یہاں بھگوان کے درشن کے لیے  بڑی تعداد میں اس عمارت  پر چڑھے  ہوئے تھے  تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔ حالانکہ دریا پور احمد آباد کا بہت پرانا علاقہ ہے۔ جس عمارت کی بالکونی گر گئی ہے اس کے نیچے کمرشیل جگہ اور اوپر رہائشی جگہ تھی۔ یہ عمارت بھی بہت پرانی ہے۔ عمارت کو بھی نوٹس دے دیا گیا ہے۔ دریا پور میں ہوئے حادثے میں کل 25 افراد زخمی ہو گئے۔ 18 افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سات افراد کو بی اے پی ایس اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ بی اے پی ایس ہسپتال میں دوران علاج ایک مریض کی موت ہو گئی۔ میہول پنچال نامی زخمی کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read