Bharat Express DD Free Dish

Modi Cabinet approves Constitution Amendment Bill 2026: مودی کابینہ نے حد بندی بل میں تبدیلیوں کو منظوری دی، ڈی ایم کے کے مطالبات تسلیم کرنے کا دعویٰ

حد بندی کے بعد لوک سبھا میں کل نشستوں کی تعداد 850 تک ہوسکتی ہے۔ حکومت نے حد بندی بل کے ساتھ خواتین کے ریزرویشن کو بھی شامل کیا ہے۔ اس سے 2029 کے لوک سبھا انتخابات میں خواتین کے لئے 33 فیصد نمائندگی بھی یقینی ہوجائے گی۔ مجوزہ تبدیلی کے تحت اترپردیش میں لوک سبھا کی نشستیں 80 سے بڑھ کر120، بہارمیں 40 سے 60، مہاراشٹر میں 48 سے 72، مغربی بنگال میں 42 سے 63 اور تمل ناڈو میں 39 سے بڑھ کر تقریباً 59 سیٹیں ہوسکتی ہیں۔

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے حد بندی کے ذریعہ خواتین کوریزرویشن دینے والے آئینی ترمیمی بل کومنظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت تمام ریاستوں میں لوک سبھا کی نشستوں کی تعداد یکساں تناسب سے 50 فیصد بڑھائی جائے گی اوریہ نظام 2051 تک نافذ رہے گا۔ حکومت نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 30 نومبر، 2026 کوطلب کیا ہے۔ پہلے امکان ظاہرکیا جا رہا تھا کہ یہ بل لوک سبھا میں پیش کیا جا سکتا ہے، لیکن اب مرکزی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
دراصل جنوبی ہندوستان کی ریاستیں اس بات پرتشویش ظاہرکررہی تھیں کہ حد بندی کے بعد لوک سبھا میں ان کی نمائندگی کم ہوسکتی ہے۔ تاہم، اب حکومت نے اس تشویش کودورکرنے کے لئے تمام ریاستوں کی نشستوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویزپیش کی ہے۔ اسی معاملے پرغورکرنے کے لیے وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں دوپہرایک بجے سیوا تیرتھ میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ طلب کی گئی تھی، جس میں تمام وزرا کوموجود رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

کتنی نشستیں بڑھ سکتی ہیں؟

حد بندی کے بعد لوک سبھا میں کل نشستوں کی تعداد 850 تک ہوسکتی ہے۔ حکومت نے حد بندی بل کے ساتھ خواتین کے ریزرویشن کوبھی شامل کیا ہے۔ اس سے 2029 کے لوک سبھا انتخابات میں خواتین کے لیے 33 فیصد نمائندگی بھی یقینی ہوجائے گی۔ مجوزہ تبدیلی کے تحت اترپردیش میں لوک سبھا کی نشستیں 80 سے بڑھ کر120، بہارمیں 40 سے 60، مہاراشٹرمیں 48 سے 72، مغربی بنگال میں 42 سے 63 اورتمل ناڈومیں 39 سے بڑھ کر تقریباً 59 سیٹیں ہوسکتی ہیں۔

سپریا سولے نے کہا- ’میں کچھ نہیں کہہ سکتی‘

این سی پی (شرد پوارگروپ) کی لیڈرسپریا سولے نے حد بندی بل پیش کئے جانے کی قیاس آرائیوں پرکہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انہیں ایجنڈا نہیں مل جاتا، وہ کچھ نہیں کہہ سکتی۔ انہیں حد بندی بل کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے اورانہوں نے ابھی تک یہ بل دیکھا بھی نہیں ہے۔ اس سے پہلے سپریا سولے نے حد بندی بل کی حمایت کے اشارے دیئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک کے مفاد میں بل کی حمایت کی جائے گی۔ ان کے بیان کے بعد مہاراشٹرکی سیاست میں بھی ہلچل تیزہوگئی تھی۔

دوسری جانب، ادھوٹھاکرے گروپ کے لیڈرسنجے راوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ کرکے حکومت پرحملہ کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ بل منظورکرانے کے لئے حکومت ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے اور150 کروڑ روپئے میں ووٹ خریدے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ بل کی حمایت کرنے والے 21ویں صدی کے سب سے بڑے غدارہوں گے۔ دوسری جانب ڈی ایم کے کی جانب سے بھی بل کی حمایت کیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، حالانکہ تمل ناڈوکے سابق وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے واضح کیا ہے کہ بل کے معاملے میں ان کا موقف غیرمتزلزل ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read