Bharat Express DD Free Dish

Modi Cabinet Meeting

وزیر اعظم دفتر (PMO) کی جانب سے بلائی گئی اس میٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تمام وزرا کے بجائے صرف ان وزرائے مملکت کو مدعو کیا گیا ہے جن کے محکمے براہ راست سماجی، اقتصادی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں سے وابستہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق، تعلیم، سماجی انصاف و تفویض اختیارات اور زراعت جیسے اہم محکموں کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ میٹنگ کے اہم ایجنڈے میں شامل ہوگا۔

پی ایم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 13,041 کروڑ روپے کے 5 بڑے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹس کو منظوری دے دی ہے۔ ان میں ہاوڑہ-چنئی 4 لین ریلوے روٹ، کٹک-پارادیپ ریلوے لائن اور بہار میں مظفرپور-نیپال سرحد تک 4 لین ہائی وے شامل ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد مسلسل تیسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنی کابینہ کی ہر میٹنگ میں ایک نئی روایت کا آغاز کیا ہے جس کے تحت وہ تمام وزراء سے ان کی وزارتوں سے متعلق ایک مثبت خبر یا گڈ نیوز کے بارے میں سوال کرتے ہیں تاکہ حکومتی کام کا رخ عوامی فائدے اور حوصلہ افزائی کی جانب رکھا جا سکے۔

گنیش چترتھی پر مودی کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ وزیراعظم مودی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں کابینہ نے دو بڑے فیصلوں پرمہر لگائی گئی۔ اس میں ریہڑی-پٹری والوں کوتحفہ دیا گیا۔ وہیں، ’کامن ویلتھ گیمز‘ سے متعلق اہم فیصلہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی ریل پروجیکٹ کومنظوری دی گئی ہے۔

مرکزی کابینہ کے ایک اور فیصلے کے تحت کسانوں کے لیے انشورنس اسکیم کو مزید پرکشش بنانے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔ فصل بیمہ یوجنا کو آسان بنانے کے لیے اس کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی جائے گی۔ اس سے سستی قیمتوں پر اور آسان قواعد کے تحت فصلوں کی بیمہ ہو سکے، اس کے انتظامات کیے جائیں گے۔

مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کسانوں سے متعلق 7 اسکیموں کو منظوری دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے پیر کو 7 بڑے فیصلے لیے ہیں۔

مودی کابینہ نے جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں 8 اہم قومی ہائی اسپیڈ روڈ کوریڈور منصوبوں کو اپنی منظوری دی۔

پردھان منتری آواس یوجنا ہندوستان کے بے گھر شہریوں کے لیے شروع کی گئی تھی۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت، حکومت غریب لوگوں کو گھر بنانے میں مدد کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے