یوپی اسمبلی الیکشن 2027 کے اعلان سے پہلے اترپردیش میں پولیس محکمہ میں بڑے پیمانے پرردوبدل کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری تبادلے کی فہرست میں 28 آئی پی ایس افسران کونئی تعیناتی دی گئی ہے۔ اس میں پولیس کمشنر، ایڈیشنل ڈی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سطح کے افسران کے کام کے دائرے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ کئی اضلاع کے پولیس سربراہان بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔
موہت اگروال کووارانسی کے پولیس کمشنرسے پریاگ راج کا پولیس کمشنربنایا گیا ہے، جبکہ پریاگ راج کے پولیس کمشنرپیوش مورڈیا کوایڈیشنل ڈی جی اسٹیبلشمنٹ، اترپردیش لکھنؤکی ذمہ داری دی گئی ہے۔ آئی پی ایس لکشمی سنگھ کوگوتم بدھ نگرکے پولیس کمشنرسے غازی آباد کا پولیس کمشنربنایا گیا ہے۔ جے رویندرگوڑکوغازی آباد سے ہٹا کرگوتم بدھ نگرکا پولیس کمشنرمقررکیا گیا ہے۔ وہیں کرن ایس کولکھنؤرینج کے آئی جی سے وارانسی کا پولیس کمشنربنایا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈی جی اورڈی آئی جی سطح پربھی تبدیلی
رمیت شرما کوایڈیشنل ڈی جی بریلی زون سے ایڈیشنل ڈی جی لکھنؤزون بنایا گیا ہے۔ پروین کمارکوایڈیشنل ڈی جی لکھنؤزون سے ایڈیشنل ڈی جی بریلی زون بھیجا گیا ہے۔ ڈی آئی جی سطح پربھی کئی افسران کے تبادلے ہوئے ہیں۔ پربھاکرچودھری کوعلی گڑھ رینج سے لکھنؤرینج، ابھیشیک سنگھ کوسہارنپورسے آگرہ رینج اورشیلیش کمارپانڈے کوآگرہ سے علی گڑھ رینج بھیجا گیا ہے۔ آشیِش تیواری کوتکنیکی خدمات سے سہارنپوررینج کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کچھ اضلاع میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈاکٹرگوروگروورکوایودھیا کے سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے عہدے سے ہٹا کرمرادآباد کا ایس ایس پی بنایا گیا ہے۔ وہیں مرادآباد کے ایس ایس پی ستپال کو ایودھیا کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
The Uttar Pradesh government has transferred 28 officers https://t.co/KWMGf0Py8u
— IANS (@ians_india) November 27, 2026
کئی افسران کو نئی ذمہ داریاں
آکاش تومرکوآٹھویں بٹالین پی اے سی بریلی کے کمانڈنٹ کے عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پولیس اکیڈمی، مرادآباد کا ایس پی بنایا گیا ہے۔ امت کمارکو23ویں بٹالین پی اے سی مرادآباد سے ای اوڈبلیولکھنؤمیں ایس پی مقررکیا گیا ہے۔ نریندرکمارسنگھ کوپی ٹی سی سیتاپور، ڈاکٹرانل کمارپانڈے کومحکمہ جیل انتظامیہ واصلاحی خدمات لکھنؤاورتری بھون سنگھ کوجی آرپی ہیڈکوارٹرلکھنؤمیں ایس پی بنایا گیا ہے۔ سشیل کمارشکلا کوپی ٹی ایس گورکھپورکا ایس پی بنایا گیا ہے۔ اجیت کمارسنہا کواترپردیش پاورکارپوریشن لمیٹڈ، لکھنؤمیں ایس پی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دنیش ترپاٹھی کوکانپورنگرسے پریاگ راج پولیس کمشنریٹ میں ڈی سی پی بنایا گیا ہے۔ کلدیپ سنگھ گناوت کوپریاگ راج سے کانپورنگرپولیس کمشنریٹ میں ڈی سی پی اورپریتی یادوکوگوتم بدھ نگرپولیس کمشنریٹ سے 15ویں بٹالین پی اے سی آگرہ کا کمانڈنٹ بنایا گیا ہے۔
تین افسران کے سابقہ تبادلے منسوخ
تین آئی پی ایس افسران کے سابقہ تبادلے منسوخ کرکے انہیں نئی تعیناتی دی گئی ہے۔ اب پنیت دویدی کوایڈیشنل ڈی سی پی غازی آباد، نیتوکووارانسی سے ایڈیشنل ڈی سی پی لکھنؤاورامت کماوت کولکھنؤ سے ایڈیشنل ڈی سی پی آگرہ بنایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
