لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ملک کے کئی لڈروں نے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ان کے آئینی علم، سادہ مزاجی اور ایوان کی کارروائی چلانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ سمیت کئی لیڈرو ں نے بھی ان کی صحت مند اور طویل عمر کی پرارتھنا کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ان کا خوش اخلاق مزاج اور آئینی سمجھ بوجھ ایوان کی بامقصد کارروائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے ان کا پختہ عزم ہر کسی کو ترغیب دیتا ہے۔ ایشور انہیں طویل عمر عطا کرے اور ہمیشہ صحت مند رکھے۔‘‘
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو سالگرہ کی دلی مبارکباد! میں آپ کی طویل عمر اور اچھی صحت کی پرارتھناکرتا ہوں۔‘‘
سمراٹ چودھری نے بھی دی مبارکباد
بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے بھی ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو سالگرہ کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ایشور سے آپ کی بہترین صحت، طویل عمر اور خوشحال زندگی کی دعا کرتا ہوں۔ ملک کی خدمت کے لیے آپ کی کوششیں مسلسل قوم کو نئی سمت دیتی رہیں۔‘‘
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا جی، آپ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات! مریادا پرشوتم بھگوان شری رام سےپرارتھنا ہے کہ آپ طویل عمر پائیں اور ہمیشہ صحت مند و خوش رہیں۔‘‘
دیا کماری نے پیش کیں نیک خواہشات
راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری نے بھی سوشل میڈیا پر اوم برلا کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا، ’’لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو سالگرہ کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ آپ ہمیشہ صحت مند اور خوش رہیں، ایشور آپ کو طویل عمر عطا کرے۔‘‘
راجستھان کے نائب وزیر اعلیٰ پریم چند بیروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بہترین مقرر، سادہ مزاج اور محنتی شخصیت کے مالک، لوک سبھا اسپیکر اور کوٹا-بوندی پارلیمانی حلقے کے رکن پارلیمنٹ اوم برلا کو سالگرہ کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوم برلا کی دور اندیش، متوازن اور صبر و تحمل پر مبنی قیادت نے پارلیمنٹ میں جمہوری روایات کو نئی توانائی دی ہے۔ مکالمے، تعاون اور بامقصد بحث کی ثقافت قائم کرکے انہوں نے عوامی مفاد کو سب سے زیادہ اہمیت دینے والی سیاست کی مثال پیش کی ہے۔
پریم چند بیروا نے اپنے پیغام کے آخر میں بھگوان شری رام سےپرارتھنا کی کہ وہ اوم برلا کو بہترین صحت، طویل عمر اور مسلسل عوامی خدمت کرنے کی طاقت عطا کریں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
