نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک عقیدت اور سورج کی پوجا کے چار روزہ مقدس تہوار چھٹھ مہاپرو کے آغاز پر ملک کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ چھٹھی مئیا کا آشیرواد سبھی لوگوں پر بنا رہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک میسج میں لکھا، ’’لوک عقیدت اور سورج کی پوجا کے چار روزہ مقدس تہوار چھٹھ مہاپرو کے آغاز پر تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد۔ آج نہائے کھائے کا دن ہے۔ تمام ورت رکھنے والوں کو میں پرنام کرتا ہوں۔ میری پرارتھناہے کہ چھٹھی مئیا کا آشیرواد سبھی کو حاصل ہو۔‘‘
راج ناتھ سنگھ نے بھی ملک کے عوام کو دی مبارکباد
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی چھٹھ تہوار کے آغاز پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنے میسج میں لکھا، ’’لوک عقیدت، پاکیزگی اور اٹوٹ دھرم کا تہوار چھٹھ آج نہائے کھائے کی مقدس رسم کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔ بھگوان سورج کی پوجا اور چھٹھی مئیا کی عبادت کے لیے وقف یہ تہوار ہماری مالا مال دھارمک اور ثقافتی روایت کی بے مثال علامت ہے۔‘‘انہوں نے مزید لکھا، ’’تمام اہل وطن کو چھٹھ مہاپرو کی دلی مبارکباد۔ ورت کا عہد لینے والے تمام عقیدت مندوں کو میرا سلام اور خراجِ عقیدت۔ چھٹھی مئیا اور سورج دیوتا کے بے پناہ آشیرواد سے سبھی کی زندگی میں خوشی، امن، صحت اور خوشحالی برقرار رہے اور سبھی کی منوکامنائیں پوری ہوں۔‘‘
ریکھا گپتا نے دہلی میں چھٹھ گھاٹوں کی تیاریوں کا کیا ذکر
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی چھٹھ تہوار کی پہلی رسم ’نہائے کھائے‘ کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا، ’’لوک عقیدت اور سورج کی پوجا کے تہوار چھٹھ پوجا کی پہلی رسم نہائے کھائے کی آپ سبھی کو دلی مبارکباد۔ اس بار دہلی میں چھٹھ مہاپرو مزید شاندار ہوگا۔ منک نہر کے دونوں کناروں پر 11 کلومیٹر طویل خوبصورت چھٹھ گھاٹ تیار کیے گئے ہیں، تاکہ آپ سبھی پوری عقیدت اور سہولت کے ساتھ چھٹھی مئیا کی پوجا کر سکیں۔‘‘انہوں نے دعا کی کہ چھٹھی مئیا کا آشیرواد ہر خاندان پر برقرار رہے اور ہر گھر میں خوشی، امن اور خوشحالی آئے۔
موہن یادو اور بھجن لال شرما نے بھی پیش کی نیک خواہشات
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے بھی لوگوں کو چھٹھ تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے ’ایکس‘ پر لکھا، ’’یہ موقع سبھی کی زندگی میں خوشی، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔ چھٹھی مئیا اور بھگوان سورج دیوتا کا آشیرواد تمام شہریوں پر برقرار رہے اور ہر خاندان میں صحت، خوشحالی اور نیک بختی کا بسیرا ہو۔‘‘
وہیں، راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے لکھا، ’’لوک عقیدت، پاکیزگی اور سورج کی پوجا کے عظیم تہوار چھٹھ پوجا کی پہلی رسم نہائے کھائے کے موقع پر تمام عقیدت مندوں کو دلی مبارکباد۔ بھگوان بھاسکر اور چھٹھی مئیا سے پرارتھنا ہے کہ سبھی کی زندگی میں خوشی، امن، بہترین صحت اور خوشحالی آئے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



