Bharat Express DD Free Dish

A female student at Satyawati College has accused a Professor of Sexual Harassment: دہلی یونیورسٹی کے ستیہ وتی کالج میں اردو کے پروفیسر پر طالبہ نے لگایا جنسی ہراسانی کا سنگین الزام، یونیورسٹی نے پروفیسر کو چھٹی پربھیجا

دہلی یونیورسٹی کے ستیہ وتی کالج میں پڑھنے والی ایک طالبہ نے کالج کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ طالبہ نے پروفیسرپرجنسی استحصال اور نامناسب رویے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ طالبہ نے کالج میں اپنی شکایت درج کرائی تھی۔ طالبہ نے الزام لگایا کہ پروفیسر اسے فون کے ذریعہ پریشان کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ مبینہ طورپر انہوں نے ایک فحش پی ڈی ایف دستاویز بھیجا اور اسے نصاب کا حصہ بتایا۔

نئی دہلی: یونیورسٹیوں میں طالبات کی سیکورٹی سے متعلق تشویش نے ایک نئی بحث چھیڑدی ہے، دراصل جب استاد ہی سے کسی طالبہ کو خطرہ لاحق ہوجائے تو پھر یہ معاملہ کافی حیران کن ہوجاتا ہے اورکئی طرح کے سوالوں کوجنم دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، دہلی یونیورسٹی کے ستیہ وتی کالج کی ایک طالبہ نے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسرپرنامناسب رویے اورجنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ شکایت کے بعد، پروفیسرکوچھٹی پربھیج دیا گیا ہے اورمعاملہ کالج کی اندرونی شکایات کمیٹی (آئی سی سی) تک پہنچا۔ دہلی خواتین کمیشن نے بھی مداخلت کی ہے اورکالج انتظامیہ سے کی گئی کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے۔ کالج کی داخلی شکایت کمیٹی یعنی انٹرنل کمپلینٹس کمیٹی (آئی سی سی) معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ اب دہلی خواتین کمیشن نے بھی میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کالج انتظامیہ سے جواب مانگا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پروفیسرشعبہ اردو سے وابستہ ہیں، اس لئے اردوداں طبقے میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ وہ ایک بڑے اردوادارے میں بڑے عہدے پرفائزرہے ہیں۔

کمیشن نے منصفانہ اوربروقت معائنہ کے ذریعہ طالبات اورخواتین ملازمین کی حفاظت کویقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس معاملے میں ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ متعلقہ پروفیسرکالج میں وائس پرنسپل عہدے کے ممکنہ دعویداروں میں شامل بتائے جارہے ہیں۔ حالانکہ فی الحال کالج انتظامیہ اورآئی سی سی کی جانچ کے نتیجے کا انتظارہے۔ ایسے میں اس پورے معاملے کا مرکزاب صرف الزام اورجواب نہیں، بلکہ یہ بھی ہے کہ کالج  کا داخلی نظام شکایات پرکتنی شفافیت اورتیزی سے کارروائی کرتا ہے۔ حالانکہ پروفیسرکوبھی اپنا موقف پیش کرنے کے لئے موقع دیا گیا ہے۔

ستیہ وتی کالج کا پورا معاملہ جان کررہ جائیں گے حیران؟

دہلی یونیورسٹی کے ستیہ وتی کالج میں پڑھنے والی ایک طالبہ نے کالج کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسرکے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ طالبہ نے پروفیسرپرجنسی استحصال اورنامناسب رویے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ طالبہ نے 2 نومبر، 2026 کواپنی شکایت درج کرائی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ شکایت مبینہ حادثہ کے دودن بعد کی گئی شکایت میں طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ پروفیسراسے فون کے ذریعہ پریشان کررہے تھے۔ اس کے علاوہ مبینہ طورپرانہوں نے ایک فحش پی ڈی ایف دستاویزبھیجا اوراسے نصاب کا حصہ بتایا۔ شکایت میں کئی حادثات کا ذکرتے ہوئے غیراخلاقی برتاو، مبینہ استحصال اورنازیبا الفاظ کے استعمال کے الزام بھی لگائے گئے ہیں۔ حالانکہ ان الزامات کی ابھی جانچ چل رہی ہے۔

شکایت کے بعد پروفیسرکوچھٹی پربھیجا گیا

طالبہ کی شکایت سامنے آنے کے بعد کالج انتظامیہ نے معاملے کوسنجیدگی سے لیتے ہوئے اسے آئی سی سی کے پاس بھیج دیا۔ کالج کے فیکلٹی اراکین کے مطابق، متعلقہ ایسوسی ایٹ پروفیسرکوچھٹی پربھیج دیا گیا ہے۔ انہیں وجہ بتاونوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق، کالج کے پرنسپل سبھاش کمارسنگھ کا کہنا ہے کہ معاملہ آئی سی سی کے پاس ہے اورکمیٹی اس کی جانچ کررہی ہے۔ پرنسپل سبھاش کمارسنگھ نے بتایا کہ پروفیسرگزشتہ ماہ سے چھٹی پرہیں۔ آئی سی سی کی میٹنگ بھی ہوچکی ہے اورکمیٹی معاملے سے متعلق ثبوتوں کی بھی جانچ کررہی ہے۔ پرنسپل کے مطابق، جانچ پوری ہونے اورکمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد اس کی بنیاد پرایک تجویزتیارکی جائے گی۔ اسے پہلے کالج کی گورننگ باڈی کے سامنے رکھا جائے گا اورپھرآگے کی کارروائی کے لئے یونیورسٹی کوبھیجا جائے گا۔ یعنی فی الحال معاملے میں آخری فیصلہ جانچ رپورٹ اوراس کے بعد ہونے والی ادارہ جاتی کارروائی پرمنحصر کرے گا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read