Bharat Express DD Free Dish

Sexual Harassment

جے این یو انتظامیہ اور وائس چانسلر کے دفتر کی جانب سے اس معاملے پر فی الحال کوئی آفیشیل ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا ہے کہ آئی سی سی کی تحقیقات کس مرحلے میں پہنچی ہیں اور اب تک کمیٹی کی جانب سے کیا کارروائی کی گئی ہے۔ معاملے میں آئندہ کی صورتحال آئی سی سی کی تحقیقات اور اس کے نتائج پر منحصر ہوگی۔

جنتر منتر پر جاری طلبہ تحریک کے دوران بریانی تقسیم کرکے سرخیوں میں آنے والے محمد جنید کے خلاف ایک خاتون نے دہلی پولیس میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ خاتون نے ان پر نامناسب رویے اور ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 یوپی پولیس نے لکھنؤ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرپرم جیت سنگھ کوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ ان پرالزام ہے کہ ایک طالبہ کو قابل اعتراض معلومات فراہم کرنے اور امتحان کا پرچہ لیک کرنے کے لئے کہا تھا۔ حالانکہ پروفیسرنے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

سوامی اویمکتیشورانند نے کہا کہ تصویر میں دکھنے والے اجے پال شرما وہی افسر ہیں جو میرے خلاف لگائے گئے جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ شنکر آچاریا نے ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کو سازش قرار دیا۔

کالج کی تین سینئر طالبات نے ریگنگ کے نام پر اس کے ساتھ بدسلوکی، ذہنی دباؤ اور مارپیٹ کی۔ متاثرہ طالبہ کے والد کے مطابق 18 ستمبر 2025 کو ہرشیتا، آکرتی اور کومولیکا نامی طالبات نے اسے گھیر کر شدید تشدد کیا، جس سے وہ اندر سے ٹوٹ گئی۔

سوامی چیتنیانند کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا  ہے۔ سوامی پر طالبات کو دھمکیاں دینے اور ثبوت مٹانے کا بھی الزام ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں مجموعی طور پر 2,04,973 اقتصادی جرائم درج کیے گئے، جو کہ 2022 کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں سے تقریباً 69 فیصد مقدمات دھوکہ دہی سے متعلق تھے۔

کانگریس نے کیرلا کے کانگریس رکن اسمبلی راہل ممکوٹاتھل پر بداخلاقی کے الزام کے بعد انہیں معطل کر دیا ہے۔ یہ الزامات ماڈل رینی این جارج اور مصنف ہنی بھاسکرن نے لگائے تھے۔ بی جے پی اورکمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ کانگریس نے جانچ کی یقین دہانی کرائی ہے، لیکن راہل ایم ایل اے کے عہدے پربرقرار رہیں گے۔

جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سے کئی اداکاراؤں نے آگے آکر اپنے ساتھ ہونے والے بد سلوکی کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

خاتون نے آئین کے آرٹیکل 361 کے تحت فوجداری مقدمات میں گورنر کو دیے گئے استثنیٰ کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں سوال کیا گیا ہے کہ گورنر کو دیا گیا آئینی استثنیٰ ان کے بنیادی حق زندگی پر کیسے قدغن لگا سکتا ہے۔