Amit Shah Praises ABVP’s DUSU Win: اے بی وی پی کی ڈی یو ایس یو میں کامیابی، ’راشٹر فرسٹ‘ کی سوچ پر نوجوانوں کا اعتماد: وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اے بی وی پی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی تنظیم کی قومی مفاد کے تئیں وابستگی اور قوم پرستانہ نظریے کی عکاس ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابی نتیجہ ان طاقتوں کے لیے جواب ہے جو یونیورسٹی کیمپس کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔
DU PG Admission 2026 اسپاٹ راؤنڈ-2 کے کم از کم الاؤکیشن اسکور جاری، ایسے کریں چیک
دہلی یونیورسٹی میں پی جی نشست کی الاٹمنٹ امیدوار کی میرٹ، متعلقہ پروگرام کے لیے اہلیت، سماجی زمرے اور دستیاب نشستوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ بعض حالات میں یکساں اسکور حاصل کرنے والے امیدواروں کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے یونیورسٹی کے ٹائی بریکنگ قواعد بھی لاگو کیے جاسکتے ہیں۔یونیورسٹی نے صرف ان پروگرامز کے کم از کم الاؤکیشن اسکور جاری کیے ہیں جن میں اسپاٹ راؤنڈ-2 کے دوران نشستیں الاٹ کی گئی تھیں۔
Delhi University Professor Murder Case: قاتل جوڑے کی ہر حرکت کیمرے میں قید، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کیس میں پولیس کو ملی بڑی کامیابی
دہلی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کے قتل کے معاملے میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان، میاں بیوی، کی شناخت کر کے انہیں مغربی بنگال سے گرفتار کر لیا ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں دونوں کو پروفیسر کے فلیٹ میں مشتبہ حالات میں آتے اور جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تفتیش تیز کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا۔
JNU vows strict action: جے این یو میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھڑپ، انتظامیہ نے بی این ایس کے تحت سخت کارروائی کا دیا انتباہ
اس واقعے کے بعد کیمپس میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً ایک ہفتے سے جاری ہڑتال کے بعد یہ تشدد بھڑکا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بار پھر طلبہ کے تعلیمی مفادات اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔





