Bharat Express DD Free Dish

Faridkot; World’s Most Polluted City: پنجاب کے  فریدکوٹ  میں فضائی الودگی  نے  پار کی خطرنا ک حدیں  ، دنیا کے 100 سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں ہندوستان کے 91 شہر شامل

ملک کے پانچ سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں فریدکوٹ 605 اے کیو آئی کے ساتھ سر فہرست رہا۔ اس کے بعد بھٹنڈہ میں 540، شری گنگا نگر میں 535، سرسا میں 526 اور حصار میں 514 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث بزرگوں اور بچوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ صحت نے لوگوں کو موجودہ صورت حال میں ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔

نئی دہلی: ملک میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی فضائی آلودگی کی سطح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہندوستان کے کئی شہر آلودگی کی شدید زد میں ہیں۔ صورت حال یہ ہے کہ دنیا کے 100 سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں ہندوستان کے 91 شہر شامل ہو گئے ہیں، جہاں کی ہوا سانس لینے کے قابل نہیں رہ گئی ہے۔ اس دوران پنجاب کا فریدکوٹ دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر درج کیا گیا ہے۔ہوا کے معیار اور فضائی آلودگی سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’اے کیو آئی ڈاٹ کام‘ کے مطابق، منگل کی شام جاری کردہ اعداد و شمار میں پنجاب کے فریدکوٹ کا اے کیو آئی 605 ریکارڈ کیا گیا۔ یہ انتہائی خطرناک زمرے میں آتا ہے۔ اس فہرست میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان کے 3 اور چین کے 6 شہر بھی شامل ہیں۔

دیوالی کے بعد تیزی سے بڑھا آلودگی کا گراف

یہ اعداد و شمار ہندوستان کے لیے تشویش ناک ہیں۔ دیوالی کے بعد سے ملک کے کئی شہروں میں آلودگی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ تین دن گزرنے کے باوجود ہوا میں موجود زہر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ فضائی آلودگی کی بڑی وجوہات میں پٹاخوں کا دھواں اور پرالی جلانے کے واقعات کو شمار کیا جا رہا ہے، جس کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں بھی آلودگی بڑھ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لدھیانہ میں زیادہ سے زیادہ اے کیو آئی 440 اور جالندھر میں 439 ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں منڈی گوبند گڑھ میں اے کیو آئی 392، کھنہ میں 367، پٹیالہ میں 318 اور امرتسر میں 313 درج کیا گیا۔ آلودگی کی یہ سطح صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ سمجھی جاتی ہے۔

ملک کے 5 سب سے زیادہ آلودہ شہر

ملک کے پانچ سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں فریدکوٹ 605 اے کیو آئی کے ساتھ سر فہرست رہا۔ اس کے بعد بھٹنڈہ میں 540، شری گنگا نگر میں 535، سرسا میں 526 اور حصار میں 514 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث بزرگوں اور بچوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ صحت نے لوگوں کو موجودہ صورت حال میں ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔ ہوا کا معیار خراب ہونے سے سانس اور دل کے مریضوں کے لیے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

پنجاب میں پرالی جلانے کے 4657 واقعات درج

واضح رہے کہ پنجاب میں 15 ستمبر سے 9 نومبر کے درمیان پرالی جلانے کے 4657 واقعات درج کیے گئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 659 واقعات ترن تارن میں سامنے آئے۔ اس کے بعد فیروزپور میں 621، سنگرور میں 508، بھٹنڈہ میں 412، پٹیالہ میں 299 اور لدھیانہ میں 226 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔پرالی جلانے کے مسلسل واقعات اور دیگر ذرائع سے پیدا ہونے والی آلودگی کے باعث پنجاب سمیت ملک کے کئی علاقوں میں فضائی معیار مسلسل خراب ہو رہا ہے۔  لوگوں کو احتیاط برتنے اور خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس و دل کے مریضوں کو آلودہ ہوا سے بچانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب کے فریدکوٹ میں فضائی الودگی نے پار کی خطرنا ک حدیں ، دنیا کے 100 سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں ہندوستان کے 91 شہر شامل

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read