Bharat Express DD Free Dish

PM Modi extends Diwali wishes: وزیر اعظم مودی نے اہل وطن کو دیوالی کی دی مبارکباد ، آج فوجی جوانوں کے ساتھ منائیں گے تہوار

وزیر اعظم نے کہا کہ روشنیوں کا یہ تہوار پورے ملک کو روشن کر دیتا ہے اور اندھیرے پر فتح حاصل کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار اور آنے والا وقت سبھی کی زندگیوں میں خوشیاں، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا، ’’دیوالی کے مقدس تہوار کے موقع پر پورا ملک روشنی سے جگمگا رہا ہے۔ روشنی کا یہ تہوار اندھیرے کے خلاف ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

نئی دہلی : ملک بھر میں اتوار کو دیوالی کا تہوار جوش و خروش اور خوشی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ملک کے عوام کو دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’ملک بھر میں اپنے تمام اہل وطن کو دیوالی کی بے شمار مبارکباد۔‘‘اس سے پہلے دیوالی کی شام وزیر اعظم مودی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بھی تمام شہریوں کو دیوالی کی مبارکباد دی تھی۔ دیوالی کی مبارکباد سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’’آپ سب کو دیوالی کی دلی مبارکباد۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ روشنیوں کا یہ تہوار پورے ملک کو روشن کر دیتا ہے اور اندھیرے پر فتح حاصل کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار اور آنے والا وقت سبھی کی زندگیوں میں خوشیاں، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا، ’’دیوالی کے مقدس تہوار کے موقع پر پورا ملک روشنی سے جگمگا رہا ہے۔ روشنی کا یہ تہوار اندھیرے کے خلاف ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ سبھی کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد۔ آپ کا یہ تہوار اور آنے والا وقت خوشی، امن اور خوشحالی سے بھرپور رہے۔‘‘

فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منانے کی روایت رکھیں گے برقرار

وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ وہ بھی دیوالی کا تہوار بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں اور گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی ملک کے بہادر فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منانے کی روایت برقرار رکھیں گے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا، ’’میں بھی آپ سب کی طرح بڑے جوش و خروش سے دیوالی مناتا ہوں۔ آپ جانتے ہیں کہ ہر سال ملک کے بہادر جوانوں کے درمیان جانا میرا معمول رہا ہے۔ اس بار بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔‘‘تاہم وزیر اعظم نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس مرتبہ کہاں ہندوستانی فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال انہوں نے گوا کے ساحل پر دیسی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر بحریہ کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read