Bharat Express DD Free Dish

PM Modi extends birthday wishes to Lal Krishna Advani: میرا ہاتھ تھام کر سیاست کی باریکیاں سکھائیں، وزیر اعظم مودی نے لال کرشن اڈوانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ انہوں نے اڈوانی کے سفر کو یاد کیا ہے، جس میں تقسیم کے خوف کا سامنا کرنے اور نئی زندگی شروع کرنے سے لے کر جن سنگھ کو مضبوط بنانے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تشکیل تک کا سفر شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کے لیے ان کی جدوجہد، سومناتھ سے ایودھیا تک رتھ یاترا کی قیادت اور حکومت میں رہتے ہوئے ملک کی خدمت جیسے اہم پہلوؤں کا بھی ذکر کیا ہے۔

نئی دہلی : بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی اتوار کو 99 برس کے ہو گئے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ایک خصوصی مضمون کے ذریعے ملک کے لیے اڈوانی کی خدمات اور سیاسی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’آج 8 نومبر ایک اہم دن ہے۔ ایل کے اڈوانی اپنی زندگی کے 100ویں سال میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر انہیں میری دلی مبارکباد۔ میں نے ایک مضمون لکھا ہے، جس میں ہندوستان کے لیے ان کی ناقابل فراموش خدمات کو اجاگر کیا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ انہوں نے اڈوانی کے سفر کو یاد کیا ہے، جس میں تقسیم کے خوف کا سامنا کرنے اور نئی زندگی شروع کرنے سے لے کر جن سنگھ کو مضبوط بنانے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تشکیل تک کا سفر شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کے لیے ان کی جدوجہد، سومناتھ سے ایودھیا تک رتھ یاترا کی قیادت اور حکومت میں رہتے ہوئے ملک کی خدمت جیسے اہم پہلوؤں کا بھی ذکر کیا ہے۔

انہوں نے اڈوانی کی شخصیت کے دیگر پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی، جن میں مطالعے کا شوق، ثقافت اور سنیما سے دلچسپی اور ان کی تحریری صلاحیتیں شامل ہیں۔

دیوالی کے دن زندگی کے 100ویں سال میں داخل ہوئے اڈوانی

وزیر اعظم مودی نے اپنے مضمون میں لکھا، ’’آج 8 نومبر کو لال کرشن اڈوانی اپنی زندگی کے 100ویں سال میں داخل ہو رہے ہیں۔ یہ کتنا خوشگوار اتفاق ہے کہ آج ہی دیوالی کا مقدس تہوار بھی ہے۔ بھگوان شری رام اور دیوں کے اس تہوار کے ساتھ ان کی زندگی کا اتنا اہم پڑاؤ جڑنا اس موقع کو مزید یادگار بنا دیتا ہے۔‘‘انہوں نے لکھا کہ اس اتفاق کو ایک اور بات خاص بناتی ہے۔ اسی سال جن سنگھ کے قیام کے 75 سال، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے 100 سال اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یوم پیدائش بھی منائی جا رہی ہے۔

’ان کی رہنمائی میرے لیے ہمیشہ حوصلے کا ذریعہ بنی‘

وزیر اعظم نے مضمون میں اڈوانی کے ساتھ اپنے ذاتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ آج کا موقع ان کے لیے ذاتی طور پر انتہائی جذباتی ہے۔ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں ہمیشہ اڈوانی کی شفقت، قربت اور رہنمائی حاصل ہوتی رہی ہے۔ ان کے ساتھ گزارے ہوئے بے شمار لمحات اور یادیں آج بھی ان کے ذہن میں تازہ ہیں۔مودی نے لکھا، ’’عوامی زندگی میں کام کرتے ہوئے کئی دہائیاں پہلے مجھے ان کے رابطے میں آنے کا موقع ملا تھا۔ آہستہ آہستہ ہمارا یہ تعلق اتنا گہرا ہو گیا کہ وہ میرے لیے ایک سرپرست کی طرح بن گئے۔ انہوں نے میرا ہاتھ تھام کر مجھے سیاست کی باریکیاں سکھائیں اور قدم قدم پر میری رہنمائی کی۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں جب بھی کوئی مشکل صورت حال پیش آئی، اڈوانی کا تجربہ اور ان کی تعلیمات ان کے لیے سہارا بنیں۔ ان کی نظریاتی وضاحت، خود اعتمادی اور اپنے اصولوں کے تئیں غیر متزلزل وفاداری نے انہیں ہمیشہ تحریک دی ہے۔

وزیر اعظم نے لکھا کہ آج بھی جب وہ اڈوانی سے ملاقات کے لیے جاتے ہیں تو ان کے ساتھ گزارا ہوا وقت انہیں نئی توانائی اور حوصلہ فراہم کرتا ہے۔اپنے مضمون کے اختتام پر وزیر اعظم نے اڈوانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سنسکرت کا ایک دعائیہ منتر لکھا، ’’جیویتم شردہ شتم، پشییم شردہ شتم، شرنویام شردہ شتم‘‘، جس کا مفہوم ہے کہ آپ 100 سال تک زندہ رہیں، 100 سال تک دیکھیں اور 100 سال تک سنتے رہیں۔

بھارت ایکسپریس ردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read