بہوجن سماج پارٹی (BSP) میں آکاش آنند کی ایک بار پھر واپسی ہوگئی ہے۔ پارٹی میں واپسی کے ساتھ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے انہیں دوبارہ قومی کنوینر (نیشنل کنوینر) کی ذمہ داری سونپی ہے۔ اس سے قبل ستمبر 2026 میں مایاوتی نے آکاش آنند کو پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے فارغ کرتے ہوئے ان کے چھوٹے بھائی ایشان آنند کو قومی کنوینر بنایا تھا۔ اس کے بعد آکاش آنند نے 2 اکتوبر کو مایاوتی سے عوامی طور پر معافی مانگتے ہوئے بی ایس پی میں دوبارہ کام کرنے کا موقع دینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے مایاوتی کو اپنا سیاسی گرو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بی ایس پی ان کے لیے صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ خاندان ہے۔
مایاوتی نے آکاش آنند کی واپسی کی وجہ بتائی
مایاوتی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ان کا صرف ذاتی خاندان نہیں بلکہ پورا بہوجن سماج ہی ان کا وسیع خاندان ہے اور اس کا مفاد و بہبود ان کے لیے سب سے زیادہ اہم ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور خاص طور پر پارٹی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے انہوں نے گزشتہ چند دنوں میں کئی سخت فیصلے کیے ہیں۔ ان کے مطابق ان فیصلوں میں ان کے اپنے بھائی بہن اور ان کے خاندان کے افراد بھی کبھی مستثنیٰ نہیں رہے۔ مایاوتی نے کہا کہ آکاش آنند کی شخصیت مجموعی طور پر پارٹی میں کافی حد تک بہتر رہی ہے، تاہم گزشتہ دنوں ان سے متعلق کچھ ایسے اسباب بھی سامنے آئے جن کی وجہ سے پارٹی تنظیم میں کئی مرتبہ ضروری تبدیلیاں کرنا پڑیں۔ بالآخر آکاش آنند کے سسر اشوک سدھارتھ کو بھی سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد آکاش آنند کی شخصیت اور کام کرنے کے انداز میں بھی کافی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس کا خاص ثبوت حال ہی میں پارٹی میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ان کی جانب سے کی گئی پوسٹ ہے، جس پر کافی بحث ہوئی۔
1. जैसाकि सर्वविदित है कि परमूपज्य बाबा साहेब डा. भीमराव अम्बेडकर व उनके परम अनुयायी मान्यवर श्री कांशीराम जी की देश भर में बहुजन-हित हेतु ज़बरदस्त त्याग-तपस्या, आजीवन कड़ा संघर्ष व उनके उच्च आदर्श हमेशा ही प्रेरणा के स्त्रोत रहे हैं, जिस पर चलकर ही बी.एस.पी. ने देश की राजनीति में अभूतपूर्व सफलतायें अर्जित की हैं और अब ख़ासकर आगामी यूपी विधानसभा आमचुनाव को लेकर सर्वसमाज के साथ उत्साहपूर्ण ज़बरदस्त तैयारी भी की जा रही है।
2. यहाँ यह भी कहना हैं कि मेरा निजी नहीं बल्कि पूरा ’बहुजन समाज’ ही मेरा विराट परिवार है और उनका हित व कल्याण मेरे लिये सर्वोपरि है और हमेशा ही रहेगा। इसी को मद्देनज़र रखते हुये व ख़ासकर पार्टी में अनुशासन बनाये रखने के लिये ही मेरे द्वारा पिछले कुछ दिनों में, अनेकों सख़्त फैसले भी लिये गये हैं और इसको लेकर मेरे अपने भाई-बहन व उनके परिवार के लोग कभी भी अपवाद नहीं रहे हैं, जो कि जग-ज़ाहिर है।
3. वैसे तो श्री आकाश आनन्द का व्यक्तित्व पार्टी में काफी हद तक ठीक ही रहा है, लेकिन इनको लेकर पिछले दिनों कुछ ऐसे कारण भी रहें हैं जिसकी वजह से पार्टी संगठन में कई बार कुछ ज़रूरी परिवर्तन भी करने पड़े हैं और फिर अन्ततः श्री आकाश आनन्द के ससुर श्री अशोक सिद्धार्थ को राजनीति से संन्यास लेने के लिए मजबूर भी होना पड़ा है।
* जिसके बाद से श्री आकाश आनन्द के व्यक्तित्व व कार्यशैली आदि में काफी कुछ बदलाव भी लोग देख रहे हैं, जिसका ख़ास प्रमाण पार्टी में वापिसी हेतु अभी हाल ही में सोशल मीडिया ’एक्स’ पर किया गया उनका एक पोस्ट भी है, जिसकी काफी चर्चा भी है।
4. इसको लेकर पार्टी के अधिकांशः लोगों का यही कहना है कि श्री आकाश आनन्द के अनुरोध को स्वीकार करते हुये उनकी पूर्व की दी गई ज़िम्मेवारियों के साथ इनको पार्टी में पुनः कार्य करने का मौक़ा दिया जाये, जिसके लिए इनके पिता के साथ-साथ इनके छोटे भाई श्री ईशान आनन्द ने भी अपनी सहमति जताई है। वास्तव में श्री ईशान आनन्द ने तो अपनी मिशनरी भावना प्रदर्शित करते हुये यह भी कहा है कि वे बिना किसी पद के ही पार्टी में मा. बहनजी के दिशा-निर्देशन में जो भी उनको कार्य सौंपे जायेंगे तो उसे वे अपनी पूरी ईमानदारी व निष्ठा से ज़रूर निभायेंगे।
5. ऐसे में अब पार्टी काफी सोच-विचार करने के बाद पार्टी व मूवमेन्ट के हित में श्री आकाश आनन्द को पुनः बी.एस.पी. का राष्ट्रीय संयोजक (नेशनल कन्वेनर) बनाकर इनको फिर से पार्टी में कार्य करने का मौक़ा दे रही है। उम्मीद है कि श्री अशोक सिद्धार्थ द्वारा राजनीति सेे संन्यास लेने के बाद से अब पार्टी में सब कुछ ठीक व सुचारू ढंग से चलेगा और पार्टी संगठन में भी बार-बार परिवर्तन नहीं करना पड़ेगा, हालाँकि यह काफी कुछ श्री आकाश आनन्द के ऊपर भी निर्भर करेगा।
6. इन्ही कुछ ज़रूरी बातों के साथ ही अब मैं पार्टी व मूवमेन्ट के हित में आज लिये गये इस फैसले के साथ ही श्री आकाश आनन्द के राजनैतिक उज्जवल भविष्य की कामना के साथ ही इनको (श्री आकाश आनन्द) व इनके छोटे भाई श्री ईशान आनन्द को तथा इनके पिता श्री आनन्द कुमार को भी अपना बहुत-बहुत प्यार व आशीर्वाद देती हूँ। इतना ही नहीं बल्कि पिछले दिनों हर परिस्थिति में मेरा साथ निभाने के लिए ख़ासकर ’बहुजन समाज’ के सभी लोगों का व अपने सभी शुभचिन्तकों आदि का भी मैं पूरे तहेदिल से व सम्मान के साथ उनका आभार भी प्रकट करती हूँ।— Mayawati (@Mayawati) October 5, 2026
پارٹی کے بیشتر افراد نے آکاش کو دوبارہ موقع دینے کی حمایت کی
مایاوتی نے کہا کہ پارٹی کے بیشتر افراد کا یہی کہنا ہے کہ آکاش آنند کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں ان کی سابقہ ذمہ داریوں کے ساتھ دوبارہ پارٹی میں کام کرنے کا موقع دیا جائے۔ ان کے مطابق آکاش آنند کے والد کے ساتھ ساتھ ان کے چھوٹے بھائی ایشان آنند نے بھی اس پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ ایشان آنند نے اپنی ’مشنری جذبے‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کسی عہدے کے بغیر بھی مایاوتی کی رہنمائی میں پارٹی کی جانب سے سونپی جانے والی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور وفاداری کے ساتھ ادا کریں گے۔
آکاش آنند دوبارہ بی ایس پی کے قومی کنوینر
مایاوتی نے کہا کہ پارٹی نے کافی غور و فکر کے بعد پارٹی اور تحریک کے مفاد میں آکاش آنند کو دوبارہ بی ایس پی کا قومی کنوینر مقرر کرکے انہیں پارٹی میں کام کرنے کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اشوک سدھارتھ کے سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اب پارٹی میں سب کچھ بہتر اور منظم انداز میں چلے گا اور پارٹی تنظیم میں بار بار تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کافی حد تک آکاش آنند پر منحصر ہوگا۔ مایاوتی نے اپنے بیان میں آکاش آنند کے روشن سیاسی مستقبل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں، ان کے چھوٹے بھائی ایشان آنند اور ان کے والد آنند کمار کو اپنی جانب سے محبت اور آشیرواد دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے گزشتہ دنوں ہر صورتِ حال میں ان کا ساتھ دینے کے لیے بہوجن سماج کے تمام لوگوں اور اپنے خیرخواہوں کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


