بی جے پی کے سابق رکن پارلمنٹ اور ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ۔ (فائل فوٹو)
گوںڈہ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکن پارلیمنٹ اور ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز 2026 میں ہندوستانی پہلوانوں کی کارکردگی ان کی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔ بجر بھوشن نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ ہندوستانی پہلوان کم از کم 8 تمغے حاصل کریں گے، لیکن خاص طور پر خواتین پہلوانوں کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی۔
’مجھے امید تھی کہ 8 تمغے آئیں گے‘
برج بھوشن شرن سنگھ نے ’آئی اے این ایس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’دیکھیے، اس بار کشتی میں ہماری جو توقع تھی، وہ پوری نہیں ہوئی۔ لڑکیوں کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی۔ میرا خیال تھا کہ مجموعی طور پر 8 تمغے آئیں گے، جن میں 3 گولڈ، سلور اور برونز میڈل شامل ہوں گے، لیکن 6 تمغے آئے۔ اس کے باوجود 1966 کے بعد یہ پہلی بار اتنا شاندار نتیجہ ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایشین گیمز 2023 کے برابر ہی ہمارے تمغے آئے، لیکن اس بار گولڈ میڈل کی تعداد زیادہ رہی۔‘‘
’کشتی پر ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت‘
انہوں نے مزید کہا، ’’ابھی کشتی پر کام کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ گزشتہ دو سے تین سال کشتی میں افراتفری رہی، جس کی وجہ سے بہت سے اچھے کھلاڑی اپنی کارکردگی کو دہرا نہیں سکے۔ اس وقت حکومت، کھیلوں کی فیڈریشن اور کھلاڑیوں کے درمیان تال میل بنا ہوا ہے۔ ایشین گیمز میں جو 6 تمغے آئے ہیں، ہماری کوشش رہے گی کہ یہی 6 تمغے اولمپکس میں بھی آئیں۔‘‘
2027 کا اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گے
اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں سوال پر برج بھوشن شرن سنگھ نے واضح کیا کہ وہ 2027 میں ہونے والا اسمبلی انتخاب نہیں لڑیں گے۔ آئندہ پارلیمانی انتخاب کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ فی الحال پارلیمانی انتخاب لڑنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا جا سکتا۔
ہندوستانی پہلوانوں نے جیتے 6 تمغے
ایشین گیمز 2026 میں ہندوستان کے مرد اور خواتین پہلوانوں نے مجموعی طور پر 6 تمغے جیتے۔ امن سہراوت نے 57 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ سوجیت کلکل نے مردوں کے 65 کلوگرام فری اسٹائل کشتی میں طلائی تمغہ جیتا۔ نتیش سِواچ نے گریکو رومن کے 97 کلوگرام زمرے میں سلور میڈل حاصل کیا۔ خاتون پہلوان انتم پنگھل نے 53 کلوگرام فری اسٹائل کشتی میں سلور میڈل جیتا، جبکہ دیپک پونیا نے برونز میڈل اپنے نام کیا۔ گریکو رومن کشتی کے 87 کلوگرام زمرے میں ہندوستانی پہلوان سنیل کمار بھی برونز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



