نیپال کے باجھانگ ضلع سے جانوروں کے ساتھ مبینہ بے رحمی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک بیمار کتے کو مبینہ طور پر زندہ پل سے سیٹی دریا میں پھینک دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 42 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت بملہ دیوی روکایہ کے طور پر ہوئی ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
معلومات کے مطابق بملہ دیوی روکایہ جے پرتھوی میونسپلٹی-3 کے پادیش علاقے کی رہنے والی ہیں۔ پولیس نے انہیں چین پور میں جے پرتھوی میونسپلٹی-10 کے پنکٹ پل سے مبینہ طور پر کتے کو دریا میں پھینکنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد مقامی لوگوں اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے جانور کے ساتھ کیے گئے سلوک پر سخت ردعمل سامنے آیا۔
بیمار تھا کتا، جسم کا پچھلا حصہ سڑنے لگا تھا
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق کتا تقریباً 2 ہفتوں سے بیمار تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی حالت کافی خراب ہوچکی تھی اور اس کے جسم کا پچھلا حصہ سڑنے لگا تھا، جس کی وجہ سے اس سے بدبو بھی آ رہی تھی۔ پولیس کے مطابق بملہ دیوی نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ بیمار کتا ان کے گھر کے قریب سے گزرنے والے لوگوں کو کاٹنے لگا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اسی بات سے پریشان ہوکر اور غصے میں انہوں نے اسے پنکٹ پل سے بہتے ہوئے دریا میں پھینک دیا۔
پولیس نے درج کیا معاملہ
بیمار اور بے سہارا جانور کے ساتھ مبینہ طور پر کیے گئے اس سلوک پر مقامی لوگوں میں بھی ناراضگی پائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔حکام واقعے کے تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہے ہیں تاکہ اس معاملے میں ذمہ داری طے کی جاسکے اور قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جاسکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


