Bharat Express DD Free Dish

Virat Kohli and Rohit Sharma Flop: ٹوٹ گئے کروڑوں دل! انگلینڈ میں وراٹ کوہلی اور روہت شرما فلاپ، پہلے ونڈے میں خاموش رہا بلّا

انگلینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی پوری طرح سے فلاپ رہے۔ دونوں عظیم بلے بازوں کا بلّا خاموش نظر آیا۔ روہت شرما 21 گیندوں میں صرف 11 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ اس دوران ان کے بلّے سے ایک چوکا نکلا۔ نمبر-3 پر اترے وراٹ کوہلی 6 گیندوں میں صرف 5 رن ہی بناسکے۔

ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن میں کھیلے جا رہے پہلے ونڈے میں فینس کی نظریں وراٹ کوہلی اورروہت شرما پرتھیں۔ فینس کوامید تھی کہ دونوں عظیم بلے بازبڑی اننگ کھیلیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ دونوں ہی کھلاڑیوں کا بلّا خاموش دکھائی دیا۔ فینس وراٹ کوہلی اورروہت شرما کو دیکھنے کے لئے کافی زیادہ پُرجوش تھے، لیکن دونوں کے بلّے سے رن نہیں نکل سکے۔

روہت شرما 21 گیندوں میں صرف 11 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ اس دوران ان کے بلّے سے ایک چوکا نکلا۔ نمبر-3 پراترے وراٹ کوہلی 6 گیندوں میں صرف 5 رن ہی بناسکے۔ کوہلی کے بلّے سے بھی ایک چوکا نکل سکا۔ واضح رہے کہ ٹیم انڈیا رنوں کا تعاقب کرنے کے لئے میدان پرہے۔ انگلینڈ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 47.5 اوورمیں 258 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی تھی۔

فینس امید کررہے تھے کہ وراٹ کوہلی یا روہت شرما رنوں کا پیچھا کرنے میں ناٹ آوٹ رہتے ہوئے ٹیم کوجیت دلائیں گے۔ روہت شرما اس سے پہلے جون میں افغانستان کے خلاف ونڈے سیریزمیں کھیلتے ہوئے دکھائی دیئے تھے۔ وہیں، وراٹ کوہلی سال کی شروعات یعنی جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے میچ میں نظرآئے تھے۔

انگلینڈ نے اس طرح بنائے 258 رن

ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کے لئے اتری انگلینڈ کی ٹیم کافی ڈرامائی دیکھنے کوملی۔ پہلے 61 رنوں پرٹیم نے ایک بھی وکٹ نہیں گنوایا۔ اس کے بعد 107 رنوں پرٹیم کے 6 بلے باز آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد لگا کہ اب ٹیم کے لئے شاید 150 رنوں کا اعدادوشمارپارکرنا بھی مشکل ہوگا، لیکن لیام ڈاسن اورجوروٹ نے ساتویں وکٹ کے لئے 121 (134 گیند) رنوں کی شراکت داری کرکے ٹیم کوباعزت اسکورتک پہنچایا۔ ٹیم نے ساتواں وکٹ 228 رن پرگنوایا۔ اس کے بعد 258 رنوں پرپوری ٹیم سمٹ گئی۔ اس دوران ہندوستان کے لئے اکشرپٹیل نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ پرسدھ کرشنا اورگرنوربراڑنے 2-2 وکٹ اپنے نام کئے۔ باقی شیوم دوبے اورجسپریت بمراہ نے 1-1 وکٹ حاصل کئے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read