Bharat Express DD Free Dish

ساوتھ اوربالی ووڈ اداکار پرکاش راج کو ملی بڑی راحت، بنگلورو کورٹ نے منسوخ کر دیا غیرضمانتی وارنٹ، جانئے پورا معاملہ

 ساوتھ سے لے کربالی ووڈ تک اپنی پہچان بنانے والے اداکار پرکاش راج کو ووٹر آئی ڈی معاملے میں عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ دراصل، بنگلورو کورٹ نے پرکاش راج کے غیر ضمانتی وارنٹ کو منسوخ کردیا ہے۔

ساوتھ اوربالی ووڈ اداکارپرکاش راج ان دنوں کافی سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں پرکاش راج کو ووٹرآئی ڈی معاملے میں بنگلوروکورٹ نے غیرضمانتی وارنٹ جاری کردیا تھا۔ دراصل، اداکارپرکاش راج پرالزام تھا کہ ان کے پاس 4 ریاستوں کے ووٹرآئی ڈی کارڈ موجود ہیں۔ کسی بھی انسان کے پاس ایک سے زیادہ ریاستوں کے ووٹرآئی ڈی ہونا الیکشن ضوابط کی خلاف ورزی مانی جاتی ہے۔ حالانکہ اب اس معاملے میں نیا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ دراصل، عدالت نے پرکاش راج کوراہ دے دی ہے۔ بنگلوروکورٹ نے ووٹرآئی ڈی معاملے میں اداکارکو ضمانت دے دی ہے۔

پرکاش راج کو ملی راحت

آپ کوبتا دیں کہ عدالت کی طرف سے جب پرکاش راج کے لئے غیرضمانتی وارنٹ جاری کردیا تھا، جس کے بعد اداکارکے وکیل نے فوراً محاذ سنبھالا اوروارنٹ کوواپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اداکارپرکاش راج آج یعنی 10 جولائی کوعدالت میں حاضرہوئے تھے۔ عدالت نے آج اداکارکوبڑی راحت دی ہے اوران کا غیرضمانتی وارنٹ منسوخ کردیا ہے اور ضمانت کے شرائط پرپرکاش راج کوضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے انہیں 4,000 روپئے کی نقد ضمانت رقم جمع کرنے کے بعد انہیں ضمانت دے دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Prakash Raj (@joinprakashraj)

پرکاش راج نے کب شروع کیا تھا فلمی کیریئر

اداکارپرکاش راج کا تنازعہ سے پرانا ناطہ رہا ہے۔ پرکاش راج اکثرسماجی اورسیاسی موضوعات پربے باکی سے اپنی آوازرکھتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کاکروچ جنتا پارٹی کو بھی اپنی حمایت دی تھی۔ وہ اکثراس پارٹی کے لئے ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے نظرآتے ہیں۔ واضح رہے کہ جب کاکروچ جنتا پارٹی نے بنگلورومیں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، تواداکارپرکاش راج اس میں شامل ہوئے تھے۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے لوگوں کواپنے حق کے لئے آوازاٹھانے کی بھی بات کہی تھی۔ اداکار نے اپنے کیریئرکی شروعات 1980 کی دہائی میں کی تھی، لیکن انہیں اصل پہچان 1994 میں آئی تمل فلم ’ڈوایٹ‘ س ملی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read