Bharat Express

Supreme Court on The Kerala Story Ban: ممتا حکومت کو بڑا جھٹکا، سپریم کورٹ نے ’دی کیرل اسٹوری‘ سے ہٹائی پابندی

The Kerala Story: دی کیرلا اسٹوری سے متعلق ہنگامہ آرائی کے دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے فلم کو مغربی بنگال میں پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

The Kerala Story

The Kerala Story: سپریم کورٹ میں ’دی کیرلا اسٹوری‘ پر ہوئی سماعت کے بعد آئے فیصلے سے مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں ’دی کیرلا اسٹوری‘ کی اسکریننگ پر ریاستی حکومت کے ذریعہ لگائی گئی پابندی کو جمعرات کو ہوئی سماعت کے دوران ہٹانے کا حکم دیا۔ عدالت نے ساتھ ہی کہا کہ فلم کو ملی سرٹیفکیٹ کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر فیصلے کے لئے کارروائی سے پہلے ’دی کیرلا اسٹوری‘ دیکھنا چاہے گی۔

سپریم کورٹ کی بینچ فلم کو سی بی ایف سی سرٹیفکیٹ دیئے جانے کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر جولائی کے دوسرے ہفتے میں سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑکی صدارت والی بینچ نے کہا کہ فلم کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) سے سرٹیفکیٹ حاصل ہے اور لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنا ریاستی حکومت کی فریضہ ہے۔ بینچ نے کہا ”خراب فلمیں باکس آفس پر نہیں چلتی ہیں۔ “

 اس معاملے پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا، ”قانون کا استعمال عوامی دوری کو فروغ دینے کے لئے نہیں کیا جاسکتا ہے، ورنہ سبھی فلموں سے متعلق ایسی ہی صورتحال پیدا ہوگی۔“ اس بینچ میں جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاردی والا بھی شامل ہیں۔ عدالت نے ’دی کیرلا اسٹوری‘ کے ڈائریکٹر سے 20 مئی کو شام 5 بجے تک فلم میں 32,000  خواتین کے ذریعہ مذہب اسلام قبول کئے جانے کے الزامات پر ڈسکلیمر لگانے کو کہا۔

ممتا حکومت نے فلم پرلگائی تھی پابندی

اس سے پہلے ’دی کیرلا اسٹوری‘ سے متعلق مچی ہنگامہ آرائی کے درمیان وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال میں فلم کی اسکریننگ پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ’دی کیرلا اسٹوری‘ پر پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ یہ نفرت اور تشدد کے کسی بھی حادثہ سے بچنے اور ریاست میں امن بنائے رکھنے کے لئے ہے۔ فلم پر پابندی لگانے کے فیصلے پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا، ”دی کشمیرفائلس“ کیا ہے؟ یہ ایک طبقے کی توہین کرتا ہے۔ ’دی کیرلا اسٹوری‘ کیا ہے؟… یہ ایک خراب کہانی ہے۔“ وہیں ممتا بنرجی کے اس فیصلے پر بی جے پی اعتراض ظاہرکیا تھا۔

Also Read