Bharat Express

موغادیشو ہوٹل میں 20 گھنٹے سے جاری تصادم ختم، 15 ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل کا 20 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والا فوج کا محاصرہ ختم ہو گیا ہے۔ اس دوران 6 حملہ آوروں سمیت کم از کم 15 افراد مارے گئے

موغادیشو ہوٹل میں 20 گھنٹے سے جاری تصادم ختم، 15 ہلاک

موغادیشو، 29 نومبر (بھارت ایکسپریس): صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل کا 20 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والا فوج کا محاصرہ ختم ہو گیا ہے۔ اس دوران 6 حملہ آوروں سمیت کم از کم 15 افراد مارے گئے۔ یہ اطلاع صومالیہ کی سکیورٹی فورسز نے دی ہے۔ صومالی پولیس فورس کے ترجمان صادق دودیش نے پیر کو بتایا کہ الشباب کے پانچ حملہ آوروں کو گولی مار دی گئی، ایک نے اتوار کی رات آٹھ بجے موغادیشو میں ولا روزا ہوٹل پر حملہ کرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

شنہوا نیوز ایجنسی کی ایک  رپورٹ کے مطابق، دودیشے نے کہا، “اس حملے میں آٹھ شہری اور ایک فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئےہیں۔” انہوں نے موغادیشو میں ایک ٹیلی ویژن نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل سے ساٹھ افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ سخت حفاظتی انتظامات والا ہوٹل اعلیٰ سرکاری افسران کے لئے ایک مقبول مقام ہے۔ حملے کے وقت تین وزراء ہوٹل کے اندر موجود تھے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انتہا پسند راشٹرپتی بھون کے قریب واقع ہائی سیکیورٹی ہوٹل میں کیسے داخل ہوئے لیکن عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے داخل ہونے سے قبل انہوں نے ہوٹل کے گیٹ پر گولیوں کی آوازیں سنی تھیں۔

الشباب، جس نے بین الاقوامی سطح پر حمایت یافتہ حکومت کو گرانے کے لئے تقریباً دو دہائیوں سے شورش برپا کر رکھی ہے، نے تازہ ترین حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے جنگجو ہوٹل کے اندر افسران کے اجتماع کو نشانہ بنا رہے تھے۔ مئی میں نئی ​​حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد الشباب کا ہوٹل پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

اگست میں، عسکریت پسندوں نے حیات ہوٹل کے 30 گھنٹے کے محاصرے میں 21 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، اور اکتوبر میں جنوبی شہر کسمایو میں توکل ہوٹل پر حملہ کر کے 11 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ الشباب شدت پسند گروپ کو 2011 میں موغادیشو سے نکال باہر کیا گیا تھا، لیکن وہ اب بھی حملے کرنے، سرکاری تنصیبات، ہوٹلوں، ریستورانوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Also Read