Bharat Express DD Free Dish

آبنائے ہرمزبند ہونے کے درمیان سعودی عرب نے شروع کی نئی شپنگ سروس، ہندوستان کو ہوگا زبردست فائدہ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے عالمی تجارت کومتاثرکیا ہے، جس سے شپنگ لائنیں متاثرہوئی ہیں۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے موانی نے جدہ اسلامی بندرگاہ سے انڈیا (مندرا) اورجبوتی کے لئے ایک نئی شپنگ سروس شروع کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان۔ (فائل فوٹو)

ایران کشیدگی اورامریکی بلاکیڈ کے بعد سے پورے مشرق وسطیٰ کی شپنگ لائن بری طرح متاثرہوئی ہے، جس سے متعلق متحدہ عرب امارات (یواے ای)، ایران سے لے کردنیا کے کئی ملک سمندری ٹرانسپورٹ کے لئے نئے راستے تلاش کررہے ہیں۔ سعودی عریب کے پورٹس اتھارٹی نے جدہ اسلامک پورٹ پر ایمیریٹس شپنگ لائن کی طرف سے چلائی جانے والی ایک نئی شپنگ سروس شروع کی ہے۔ یہ سروس ملک کے سب سے بڑے ریڈ سی پورٹ کو ہندوستان اورجبوتی سے جوڑے گی، تاکہ تجارت کنیکٹیوٹی اورلاجسٹکس سروس کوبہتربنایا جاسکے۔

موانی نے وضاحت کی کہ نئی سروس جدہ اسلامی بندرگاہ کو ہندوستان کی مندرا بندرگاہ اورجبوتی کی بندرگاہ سے جوڑے گی۔ اس راستے میں 2,144 بیس فٹ مساوی یونٹس TEUs) تک کارگولے جانے کی گنجائش ہے۔ اتھارٹی نے کہا کہ نئی سروس سپلائی چین کی کارکردگی میں اضافہ کرے گی اوربحیرہ احمرکے ذریعہ تجارت کوآسان بنائے گی، جودنیا کی مصروف ترین سمندری راستوں میں سے ایک ہے۔

گلوبل لاجسٹکس میں سعودی عرب کی بہتر ہورہی ہے صورتحال

یہ اقدام عالمیزب لاجسٹکس اورٹرانسپورٹ کی کارکردگی کے اشاریوں میں سعودی عرب کی پوزیشن کوبہتربنانے کے ساتھ ساتھ ملک کی برآمدات کوبڑھانے کے لئے موانی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ یہ اقدام سعودی عرب کی قومی نقل وحمل اورلاجسٹکس حکمت عملی کے اہداف سے بھی ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد ملک کوایشیا، افریقہ اوریورپ کوجوڑنے والے عالمی لاجسٹک مرکزکے طورپرقائم کرنا ہے۔

بھارت کوملے گا فائدہ

یہ نئی شپنگ سروس ہندوستان کے لئے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمزکی حالیہ بندش سے ہندوستانی درآمدات اوربرآمدات دونوں متاثرہوئی ہیں۔ موانی نے وضاحت کی کہ یہ نئی سروس جدہ اسلامی بندرگاہ کوہندوستان کی موندرا بندرگاہ اورجبوتی کی بندرگاہ سے جوڑدے گی، ممکنہ طورپرکشیدگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کوکم کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read