Bharat Express DD Free Dish

Auqib Nabi Joins Team India: ٹیم انڈیا میں جموں وکشمیر کے کھلاڑی عاقب نبی کو کیا گیا شامل، افغانستان ٹسٹ سے پہلے بی سی سی آئی نے اچانک لیا یہ بڑا فیصلہ

ٹیم انڈیا کا اسکواڈ اعلان کرتے وقت چیف سلیکٹراجیت اگرکر نے عاقب نبی سے متعلق کہا تھا کہ جموں وکشمیر کے اس تیزگیند بازکے گزشتہ دونوں رنجی سیزن بہترین رہے ہیں، لیکن ہندوستانی حالات کو دیکھتے ہوئے ٹیسٹ اسکواڈ میں بہت سارے تیز گیند بازوں کو ایک ساتھ موقع دیا جانا ممکن نہیں ہے۔

ہندوستان اورافغانستان کے درمیان واحد ٹسٹ میچ 6 جون سے شروع ہورہا ہے۔ بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس سیریزکے لئے جب ٹیم انڈیا کا اعلان کیا، اس میں عاقب نبی کا نام دوردورتک نہیں تھا۔ عاقب نبی کی کارکردگی گھریلوکرکٹ میں کافی شانداررہی تھی، اس لئے ٹسٹ اسکواڈ میں ان کا سلیکشن نہ ہونے پرسلیکٹروں کوٹرول ہونا پڑا تھا۔ بی سی سی آئی نے اب ٹرولنگ کے جواب میں بڑا فیصلہ لیا ہے۔ افغانستان کے خلاف ٹسٹ میچ سے قبل عاقب نبی ٹیم انڈیا کے کیمپ سے جڑگئے ہیں۔ عاقب کے علاوہ بھی 6 دیگرکھلاڑی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کیمپ سے جڑگئے ہیں۔

عاقب نبی سمیت 7 کھلاڑیوں کوبلایا گیا کیمپ

نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ایک ذرائع نے بتایا کہ عاقب نبی اور6 دیگرکھلاڑیوں کوٹیم انڈیا کے کیمپ میں بلایا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ گرمی کی وجہ سے ٹیم کے دواہم تیزگیند بازمحمد سراج اورپرسدھ کرشنا 7 دنوں میں تین میچ کھیلیں گے اورسفربھی کریں گے۔ اس لئے بلے بازوں کونیٹ میں پریکٹس کرنے میں مدد کرنا بہت مشکل کام ہوگا۔

عاقب نبی پرٹیم انتظامیہ کی گہری نظر

جہاں تک عاقب نبی کی بات ہے، ان کا ٹسٹ میچ میں کھیلنا طے نہیں ہے، لیکن ٹیم انتظامیہ نے ان پرقریب سے نظربنائی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ رنجی ٹرافی 26-2025 سیزن میں عاقب نبی سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیند بازرہے تھے۔ انہوں نے کل 60 وکٹ حاصل کرکے جموں وکشمیرکوپہلی باررنجی چمپئن بنانے میں بڑا تعاون دیا تھا۔ پھربھی ٹیم انڈیا میں گرنور براڑکوجگہ ملی۔

چیف سلیکٹراجیت اگرکرنے عاقب نبی سے متعلق کیا کہا؟

ٹیم انڈیا کا اسکواڈ اعلان کرتے وقت چیف سلیکٹراجیت اگرکرنے عاقب نبی سے متعلق کہا تھا کہ جموں وکشمیرکے اس تیزگیند بازکے گزشتہ دونوں رنجی سیزن بہترین رہے ہیں، لیکن ہندوستانی حالات کودیکھتے ہوئے ٹیسٹ اسکواڈ میں بہت سارے تیزگیند بازوں کوایک ساتھ موقع دیا جانا ممکن نہیں ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read