نئی دہلی: خواتین کانگریس کی صدرالکا لانبا کوراؤزایوینیوکورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے انہیں جنترمنترپرخواتین کے تحفظات کونافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج سے متعلق کیس میں مجرم قراردیا۔ الکا لانبا کی سزا پر5 جون کوراؤزایونیوکورٹ میں بحث ہوگی۔ جولائی 2024 میں الکا لانبا کی قیادت میں خواتین کانگریس نے جنترمنترپراحتجاج کیا تھا۔
الکا لانبا کے خلاف بنتا ہے معاملہ: عدالت
گزشتہ سماعت میں عدالت نے کانگریس لیڈر کے خلاف مجرمانہ الزام طے کیا تھا۔ راوزایوینیو کورٹ نے کہا تھا کہ الکا لانبا کے خلاف پہلی نظرمیں معاملہ بنتا ہے۔ کانگریس کی خاتون لیڈرسرکاری ملازمین کے ساتھ دھکا مکی، کام میں رخنہ اندازی کا الزام، قانونی حکم کی خلاف ورزی اورعوامی راستہ روکنے کے الزام، بی این ایس کی دفعہ 132, 221, 223 (اے) اور 285 کے تحت معاملہ چل رہا تھا۔ اس میں عدالت نے آج (25 مئی، 2026) کوقصوروار قراردیا۔
الکا لانبا نے کہا- میں ڈرنے والی نہیں ہوں
عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد الکا لانبا نے کہا، “یہ توقع تھی، یہی ہونے والا ہے۔ یہ جولائی 2024 کا معاملہ ہے۔ مانسون سیشن چل رہا تھا۔ مہیلا کانگریس کی قومی صدرکی حیثیت سے، میں اورمیری تمام بہنیں جنترمنترپرخواتین کے ریزرویشن کوآئینی حق کے طورپرنافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہی تھیں۔ پولیس پردباؤ کہوں، یا اپنی کرسی کوآگے بڑھانے کے لئے انہوں نے مجھ پرایف آئی آرکی۔ 2025 سے 2026 اسی کورٹ میں میں چکرکاٹتی رہی اورآج پتہ لگتا ہے کہ مجھے قصوروار پایا گیا ہے۔ میرا جرم تھا کہ میں نے خواتین ریزرویشن اورخواتین کے تحفظ کے لئے جنتر منتر پہنچ کرآواز اٹھائی کیسے؟ مجھے 5 جون کو سزا سنائی جائے گی۔ بالکل استقبال ہے، ڈرنے والی نہیں ہوں”
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


