Bharat Express DD Free Dish

عیدالاضحیٰ پر گائے کی قربانی کرنے پربضد ہیں ہمایوں کبیر، وزیراعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری کو کردیا چیلنج، ریاست میں فرقہ وارانہ ماحول خراب ہونے کا خدشہ

مغربی بنگال عام جنتا انین پارٹی کے سربراہ اور رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر قربانی سے متعلق ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ ہمایوں کبیر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرگائے، اونٹ اور بکرے کی قربانی ہوگی۔

 مغربی بنگال میں شوبھیندو ادھیکاری کی قیادت والی بی جے پی حکومت مسلسل سخت اوراہم فیصلے لے رہی ہے۔ حال ہی میں ریاستی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی قربانی سے متعلق گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے گائے سمیت بیمار اورکم عمرکے جانوروں کی قربانی پرپابندی لگا دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے ریاست کی سیاست کافی گرم ہوگئی ہے اوراس کی مخالفت بھی شروع ہوگئی ہے۔ اس کے بعد مغربی بنگال میں عام جنتا انین پارٹی (اے جے یوپی) کے لیڈراوررکن اسمبلی ہمایوں کبیرنے سیاست کوگرم کردیا ہے۔

انہوں نے ریاستی حکومت کے اینیمل سلاٹرکنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت جاری ایک حکم کو چیلنج دیا ہے۔ ہمایوں کبیر نے کہا کہ قربانی 1400 سال پہلے سے چلی آرہی ہے اور ریاست میں قربانی نہیں رکے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ دنیا رہے گی، قربانی ہوگی۔ گائے کی بھی قربانی ہوگی اور بکرے کی بھی قربانی ہوگی۔ اس طرح سے مرشدآباد میں ”نئی بابری مسجد“ بنانے والے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے ایک اوردھمکی سے ریاست کے فرقہ وارانہ ماحول کومیں گھی ڈالنے کا کام کردیا ہے۔

ہمایوں کبیرکا شوبھیندو ادھیکاری کو چیلنج

ہمایوں کبیر نے کہا، “میں شوبھیندو ادھیکاری سے سیدھے طورپرکہہ رہا ہوں کہ آگ سے مت کھیلو۔ اگروہ قربانی پرپابندی لگانے کی کوشش کرتے ہیں تواس سے صرف انہیں کے لئے مشکلیں کھڑی ہوں گی۔ قربانی کے معاملے میں مسلم طبقہ کسی بھی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔” ہمایوں کبیرنے شوبھیندوادھیکاری کوچیلنج دیتے ہوئے زوردے کرکہا، “عیدالاضحیٰ کے موقع پرگایوں کی قربانی ضرورہوگی، چاہے شوبھیندوادھیکاری کچھ بھی کرلیں۔”

گائے، بکری اوراونٹ کی قربانی ہوگی: ہمایوں کبیر

ہمایوں کبیرنے کہا کہ گائے کی بھی قربانی ہوگی، بکری کی بھی قربانی ہوگی، اونٹ کی بھی ہوگی اورتمام جائزجانوروں کی قربانی ہوگی، اسے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی تو صدیوں سے ہوتی آرہی ہے، وہ ہوکررہے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے پاس اس کا اختیارہے کہ وہ گائے سے متعلق کوئی حکم جاری کرسکتی ہے، لیکن قربانی کو نہیں روکا جاسکتا ہے۔ ہمایوں کبیر نے کہا کہ حکومت یہ ضابطہ بناسکتی ہے اور مسلمانوں سے کہہ سکتی ہے کہ وہ گائے نہیں کھائیں، لیکن قربانی کی روایت تو چلتی رہے گی۔ ہم یہاں کسی کی بات نہیں سننے والے ہیں۔

شوبھیندوحکومت نے کیا حکم دیا؟

واضح رہے کہ اینیمل سلاٹرکنٹرول ایکٹ، 1950 کے تحت ریاستی حکومت نے کھلے میں قربانی پرروک لگانے کا حکم جاری کیا تھا۔ اسی حکم کے خلاف ہمایوں کبیرنے بیان دیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا ارشد مدنی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گائے کی قربانی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ جانوروں کی قربانی سے مکمل طورپرگریزکریں۔ مولانا ارشد مدنی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گائے کو قومی جانورقراردیا جائے تاکہ تنازعہ ختم ہوجائے۔ بابری مسجد-رام جنم بھومی معاملے کے اہم پیروکار رہے اقبال انصاری نے جمعرات کے روزکہا تھا کہ مسلم طبقہ گائے کا احترام کریں اورانہوں نے مرکزی حکومت سے گزارش کی تھی کہ گائے کوقومی جانوراعلان کردیا جائے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read