Bharat Express DD Free Dish

Arvind Kejriwal News: ”بنگال الیکشن ختم ہوتے ہی…” پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے وزیر کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری پر برہم ہوئے اروند کیجریوال

پنجاب میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی مسلسل چھاپہ ماری سے متعلق اروند کیجریوال نے مودی حکومت پربڑا حملہ بولا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایجنسیوں کا استعمال لیڈران کو دبانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اورعام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینراروند کیجریوال نے پنجاب میں مسلسل ہورہی ای ڈی کی چھاپہ ماری سے متعلق مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندرمودی پربڑا حملہ بولا ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ بنگال الیکشن ختم ہوتے ہی پنجاب میں مسلسل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی شروع ہوگئی ہے اوراس کا مقصد سیاسی دباو بنانا ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا، ”جیسے ہی بنگال الیکشن ختم ہوئے، وزیراعظم مودی نے پنجاب میں روزای ڈی کی چھاپہ ماری شروع کردی ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں وزیراعظم مودی نے پنجاب کے ساتھ بہت غلط کیا ہے۔ پنجابیوں کوطرح طرح سے پریشان کیا ہے۔“ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے پنجاب کے پانی کے موضوع پرحملہ کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کواپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کی اوردیہی ترقی کا پیسہ بھی روک دیا۔ اب ای ڈی کی مسلسل چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔

اشوک متل اورسنجیواروڑہ کا بھی کیا ذکر

اروند کیجریوال نے اپنے بیان میں راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اشوک متل اورسنجیواروڑہ کا نام لیتے ہوئے کہا، ”اشوک متل کے یہاں چھاپہ ماری ہوئی، اگلے دن ان کوبی جے پی میں شامل کروا لیا۔ اس کا مطلب ای ڈی کی چھاپہ ماری کا مقصد چوری کا پیسہ تلاش کرنا نہیں تھا۔ صرف اشوک متل کوتوڑکرانہیں بی جے پی میں شامل کروانا تھا۔“ انہوں نے مزید کہا، ”کچھ دن پہلے سنجیو اروڑہ کے یہاں بھی چھاپہ ماری ہوئی۔ وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہوئے تو ان کے یہاں پھرسے چھاپہ ماری کروا دی۔“

اپنے بیان میں اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندرمودی کا موازنہ اورنگ زیب سے کرتے ہوئے کہا، ”پنجاب گرووں کی سرزمین ہے۔ کئی سوسال پہلے اورنگ زیب نے جرم اورمظالم کے ذریعہ ملک کے کئی حصوں پرقبضہ کرلیا۔ وزیراعظم مودی نے بھی بے ایمانی سے ملک کے کئی حصوں پرقبضہ کرلیا ہے۔ اس کے بعد اورنگ زیب پنجاب پہنچا۔ وزیراعظم مودی بھی اب  پنجاب پہنچے ہیں۔ انہوں نے کاہ کہ جیسے گرووں نے مظالم کا سامنا کیا تھا، ویسے ہی پنجاب اب بھی مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا، ”آج گرووں کی قربانی سے ترغیب لے کرپنجاب مودی جی کے مظالم کا سامنا کرے گا اورپورے ملک کوان کے مظالم سے بچائے گا۔“

کسانوں کے احتجاج کا بھی کیا ذکر

اروند کیجریوال نے اپنے بیان کے آخر میں کسان آندولن کا ذکرکرتے ہوئے کہا، ”کچھ سال پہلے وزیراعظم مودی نے پنجاب کے کسانوں کوللکارا تھا اورانہیں کسانوں کے آگے جھکنا پڑا۔ آج وزیراعظم مودی نے پورے پنجاب کو للکارا ہے۔“

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read