لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر پرنس یادونے اپنے شاندار مظاہرے سے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ جمعرات کو رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے خلاف بھی انہوں نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ خاص طور پر وراٹ کوہلی کو بولڈ کرنا اس وقت خوب چرچا میں ہے۔آر سی بی کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف ملا تھا۔ اس کے لیے ضروری تھا کہ وراٹ کوہلی ایک اینڈ سنبھال کر کھیلتے، کیونکہ وہ ایسی اننگز کھیلنے کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن پرنس یادو نے ایسا ہونے نہیں دیا۔
پرنس نے وراٹ کو کلین بولڈ کر دیا
پرنس ایل ایس جی کی جانب سے اننگز کا دوسرا اوور لے کر آئے۔ وراٹ بھی دوسرے اوور میں ہی اسٹرائیک پر آئے تھے۔ اوور کی پہلی گیند پر کوئی رن نہیں بنا، لیکن دوسری گیند پر پرنس نے وراٹ کو کلین بولڈ کر دیا۔ گیند کی موومنٹ دیکھ کر کوہلی بھی حیران رہ گئے، کیونکہ گیند ان کے بلے کو چکمہ دے کر سیدھا وکٹوں سے جا ٹکرائی۔ وراٹ کوہلی 2017 کے بعد پہلی بار آئی پی ایل میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ان کا وکٹ لینے کے بعد پرنس یادو کافی خوش نظر آئے۔
’میں نے وراٹ کوہلی کے مشورے پر عمل کیا‘
میچ کے بعد جب پرنس یادو سے ان کی بولنگ اور وراٹ کے وکٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا،’’پچھلے میچ کے بعد میری وراٹ بھائی سے بات ہوئی تھی۔ انہوں نے مجھ سے بس اتنا کہا تھا کہ جس لینتھ پر مدد مل رہی ہو، اسی لینتھ پر بولنگ کرتے رہو۔ میں نے بس انہی کے مشورےپر عمل کیا۔‘‘اس طرح پرنس یادو نے وراٹ کوہلی کی دی ہوئی نصیحت کو انہی کے خلاف ہتھیار بنا لیا اور ان کا قیمتی وکٹ حاصل کیا۔پرنس نے 4 اوورز میں 33 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کیے۔ انہوں نے وراٹ کوہلی کے علاوہ دیودت پڈیکل اور جتیش شرما کو بھی آؤٹ کیا۔ ان کی خطرناک بولنگ کی بدولت 213 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی آر سی بی ٹیم صرف 203 رنز ہی بنا سکی اور میچ 9 رنز سے ہار گئی۔ایل ایس جی کی جانب سے مچل مارش نے شاندار سنچری اسکور کی اور 56 گیندوں پر 111 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔پرنس یادو اس سیزن میں ایل ایس جی کے سب سے کامیاب بولر بن چکے ہیں اور 10 میچوں میں 16 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ وہ بھونیشور کمار اور انشُل کمبوج کے بعد سیزن کے تیسرے سب سے کامیاب گیندباز بھی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
