آئی پی ایل 2026 کے 35ویں میچ میں ہفتے کے روز دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہ میچ دہلی کیپیٹلز اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔ پنجاب کنگز کی اننگز کے آغاز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دہلی کے کھلاڑی لنگی اینگڈی کیچ پکڑنے کی کوشش میں اچانک گر کر شدید زخمی ہو گئے۔
تیسرے اوور میں یہ واقعہ پیش آیا
دہلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے تیز آغاز کیا اور پہلے دو اوورز میں 36 رنز بنا لیے تھے۔ تیسرا اوور دہلی کی جانب سے کپتان اکشر پٹیل کر رہے تھے۔اسی اوور کی تیسری گیند پر پرینش آریہ نے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند مِڈ آن کی طرف ہوا میں چلی گئی۔ وہاں فیلڈنگ کر رہے اینگڈی کیچ لینے کے لیے پیچھے گئے، لیکن ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ سر کے بل زمین پر گر پڑے۔ گرنے کے بعد انہیں شدید درد محسوس ہوا اور فوراً طبی امداد دیتے ہوئے میدان سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین شدید پریشان دکھائی دیے۔ پنجاب کنگز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ بھی فوری طور پر ان کی خیریت معلوم کرنے میدان میں پہنچے، جس کے بعد ماحول کافی سنجیدہ ہو گیا۔
DC ಪಾಲಿಗೆ ಇದು ದೊಡ್ಡ ಹೊಡೆತ!🫡
Lungi Ngidi ಆದಷ್ಟು ಬೇಗ ಕಮ್ಬ್ಯಾಕ್ ಮಾಡಲಿ ಅನ್ನೋದೇ ನಮ್ಮ ಹಾರೈಕೆ. 🙏
ವೀಕ್ಷಿಸಿ | #TATAIPL2026 👉 #DCvsPBKS | LIVE NOW | ನಿಮ್ಮ Star Sports ಕನ್ನಡ & JioHotstar ನಲ್ಲಿ.#TATAIPL pic.twitter.com/0fL7MH2prF
— Star Sports Kannada (@StarSportsKan) April 25, 2026
لنگی اینگڈی کا متبادل کون؟
چوٹ کے باعث نگیدی کو میچ سے باہر کر دیا گیا اور ان کی جگہ دہلی کیپیٹلز نے کنکشن سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر دُشمَنْتھا چمیرا کو ٹیم میں شامل کیا۔اس میچ میں دہلی کی جانب سے شاندار بیٹنگ دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایل راہل نے 152 رنز اور نیتیش رانا نے 91 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


